خانیوال (اصغر علی، ڈسٹرکٹ رپورٹر):
کبیروالا کے علاقے قتال پور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون شدید زخمی ہو گئی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم ملزمان گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 50 سالہ ملک ناصر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر 45 سالہ ثمینہ ناصر شدید زخمی ہو گئیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


