اسلام آباد :سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سیالکوٹ میں معروف ٹک ٹاکر مسٹر پٹلو کی مہندی کی تقریب میں غیرمعمولی ہجوم کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ پر طنز کرتے ہوئے انہیں مسٹر پٹلو سے مدد لینے کا مشورہ دے دیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر فواد چوہدری نے صحافی اسرار احمد راجپوت کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، ’’Salman Raja ki Mr Patloo سے اپیل۔
۔۔ بھائی انقلاب ہی لے کر آؤ!!! تیری مہربانی‘‘۔
Salman Raja ki Mr Patloo سے اپیل ۔۔۔۔۔بھائ انقلاب ہی لیڈ کر لے!! تیری مہربانی۔۔۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 31, 2026
فواد چوہدری کا یہ تبصرہ ایسے وقت سامنے آیا جب مسٹر پٹلو کی مہندی کی تقریب میں شریک ہونے کیلئے جمع ہونے والے ہزاروں افراد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں۔
صحافی اسرار احمد راجپوت نے ایکس پر مہندی کی تقریب کے مقام پر جمع ہونے والے بڑے ہجوم کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے تقریب میں پیش آنے والی بھگدڑ اور زخمیوں کا ذکر کیا۔
فواد چوہدری نے اسی پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ اور مسٹر پٹلو کا نام ایک ساتھ استعمال کیا اور سیاسی انداز میں طنزیہ تبصرہ کیا۔

