Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ریڈ جائنٹ ستاروں کی ہولناک تباہی سے بچ جانے والے تین انوکھے سیارے دریافت

      روبوٹ کتوں کو سیر کروائیں، ہزاروں کمائیں: مستقبل کی انوکھی نوکری

      اے یو اسمال فائنانس اور وجئے سیلس پر بڑا سائبر حملہ، کروڑوں صارفین کا ڈیٹا خطرے میں

      پاکستان کا ایک اور اعزاز "NUST” کے 45 محققین دنیا کے ممتاز ترین سائنس دانوں کی فہرست میں شامل

      ” اب کسی کو نوکری کی ضرورت نہیں رہے گی” — وائٹ ہاؤس سے ایلون مسک کا دنیا کو تاریخی پیغام

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سیالکوٹ: شادی کی تقریب میں انعام کا لالی پاپ اور بھگدڑ کا ڈرامہ، پولیس کا بڑا ایکشن!6 ملزمان گرفتار،باقیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سیالکوٹ: ڈسکہ روڈ پر واقع فراز کرکٹ گراؤنڈ میں شادی کی تقریب کے دوران بھگدڑ کے افسوسناک واقعے پر سیالکوٹ پولیس نے ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/11/skt.mp4

    واقعے پر ایس ایچ او تھانہ موترہ انسپکٹر مبین احمد چیمہ کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 1335/26 درج کیا گیا ہے، جس میں تقریب کے منتظم انصر محمود عرف مسٹر پتلو، کاشف، گراؤنڈ کے مالک حاجی شاہد جاوید اور دیگر منتظمین دانیال، منیر احمد، محسن علی، ارشاد علی، عبداللہ اور زوہیب منشاء سمیت 9 افراد کو نامزد کیا گیا ہے، جبکہ 40 سے 45 نامعلوم سکیورٹی گارڈز بھی مقدمے میں شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 322، 431، 440، 188، 109، 148، 149 اور 16 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
    ابتدائی پولیس تحقیقات میں سامنے آیا کہ شادی کی تقریب کے منتظمین نے سوشل میڈیا کے ذریعے موٹر سائیکلوں، کار اور دیگر قیمتی انعامات کی قرعہ اندازی کی تشہیر کر کے بڑی تعداد میں لوگوں کو مدعو کیا تھا۔ تقریب کے دوران لاؤڈ اسپیکر پر شرکاء کو بیک وقت گراؤنڈ میں داخل ہونے کا اعلان کیا گیا، جس کے نتیجے میں شدید بھگدڑ مچ گئی۔ منتظمین نے اجازت نامے کی شرائط اور حفاظتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کی۔ بھگدڑ کے دوران مین ڈسکہ سیالکوٹ روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، جبکہ ہنگامہ آرائی اور شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچنے کے واقعات بھی پیش آئے۔
    بدقسمتی سے اس افسوسناک واقعے میں ایک شہری عقیل ولد بشیر احمد جاں بحق ہو گیا، جبکہ 18 افراد زخمی ہوئے۔ تمام زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کی گئی اور طبی امداد کے بعد انہیں ہسپتالوں سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

    Related Posts

    ’’بھائی تو ہی انقلاب لے آ،تیری مہربانی’’ مسٹر پتلو کی شادی پر ہجوم اورفواد چودھری کا طنز

    ’مسلمان ہونے کی سزا‘: محمد اعظم خان کی دوبارہ گرفتاری پر شدید ردعمل، اکھلیش یادو کا بی جے پی پر کڑا وار

    نیند کی کمی اور بے قاعدہ اوقات فالج (Stroke) کا خطرہ کتنا بڑھا دیتے ہیں؟ طبی ماہرین کی اہم تشویشناک رپورٹ سامنے آگئی

    مقبول خبریں

    ’’بھائی تو ہی انقلاب لے آ،تیری مہربانی’’ مسٹر پتلو کی شادی پر ہجوم اورفواد چودھری کا طنز

    سیالکوٹ: شادی کی تقریب میں انعام کا لالی پاپ اور بھگدڑ کا ڈرامہ، پولیس کا بڑا ایکشن!6 ملزمان گرفتار،باقیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے

    ’مسلمان ہونے کی سزا‘: محمد اعظم خان کی دوبارہ گرفتاری پر شدید ردعمل، اکھلیش یادو کا بی جے پی پر کڑا وار

    نیند کی کمی اور بے قاعدہ اوقات فالج (Stroke) کا خطرہ کتنا بڑھا دیتے ہیں؟ طبی ماہرین کی اہم تشویشناک رپورٹ سامنے آگئی

    افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی اسلحے کی دہشت گردوں تک رسائی: سکیورٹی رپورٹس میں ہوشربا انکشافات

    بلاگ

    مسٹر پتلو کی شادی یا عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کا تماشا؟

    ’’گزرے کل سے آگے ماضی کے افسوس سے نکل کر حال کو جینے اور مستقبل کے خوف سے آزاد ہونے کا نام زندگی’’

    درگاہ حضرت سچل سرمستؒ

     فصلی بٹیروں سے بچیے!

    ’’​پولیس افسر سے سوال کرنے کی سزا!’’ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.