خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سکولز خوشاب فیض الحسن ملک اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپور تھل ظہیر عباس بھٹی نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور کا خصوصی دورہ کیا، جہاں انہوں نے جماعت پنجم اور جماعت ہشتم کے طلبہ کے لیے جاری امتحانی سنٹر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک عامر محمود اولکھ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔دورے کے دوران ڈی ای او فیض الحسن ملک اور ڈپٹی ڈی ای او ظہیر عباس بھٹی نے سکول کے ہونہار طلبہ محمد فضیل، محمد حسنین اور دیگر بچوں کی اردو میں خوبصورت لکھائی اور شاندار تعلیمی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی پرجوش الفاظ میں پذیرائی کی۔ہیڈ ماسٹر ادارہ ہذا ملک عابد اقبال نے معزز مہمانوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سکول کے طالب علم محمد فضیل نے صوبائی سطح پر پوزیشن حاصل کرکے ادارے کا نام روشن کیا ہے۔ اس شاندار کامیابی پر ڈی ای او خوشاب نے ہونہار بچے کے لیے انعام و اکرام کے ساتھ بھرپور حوصلہ افزائی کی ہدایت کی۔علاوہ ازیں، بہترین تعلیمی ماحول اور کارکردگی پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے کلاس انچارج محمد شہزاد اقبال بھٹی، اور اردو مضامین کے اساتذہ نور الہی اور جبار اقبال کو تعریفی اسناد جاری کرنے کی بھی خصوصی ہدایت جاری کی۔


