سیالکوٹ (بیورو رپورٹ / سلیم احمد اعوان شیخو):
نوجوان کو گھر سے اغواء کر کے پولیس کے ساتھ مل کر ایک شخص نے بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ نواں پنڈ کے رہائشی نوجوان عمر فاروق کو مدثر نے گھر سے اغوا ء کرکے ویران مکان میں لے جاکر پولیس کے سب انسپکٹر محمود کے ہمراہ بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ اس کی ہڈیاں توڑ دیں جبکہ عمر فاروق کے آدھ مواء ہونے کے بعد اس کو اس کے گھر کے سامنے نیم بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر چلے گئے۔ پولیس کی موجودگی میں گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ میں طبی امداد اور نتیجہ ڈاکٹر ی بھی حاصل کیا گیا۔ لیکن پولیس نے عمر فاروق کی درخواست پر مدثر اور مذکورہ سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا۔عمر فاروق کے مطابق پولیس اپنے پیٹی بھائی سب انسپکٹر کو بچانے کے چکر میں ہے جبکہ تھانہ صدر کے ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ جو کچھ مرضی ہو جائے وہ مقدمہ درج نہیں کرے گا۔


