سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو):
سیالکوٹ میں ایک ہی دن میں پیش آنے والے دو الگ الگ دلخراش واقعات میں گھریلو حالات اور شدید مالی پریشانی سے دل برداشتہ ہو کر دو افراد نے مبینہ طور پر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، پہلا واقعہ تھانہ کوتوالی کے علاقہ محمد پورہ میں پیش آیا، جہاں حمزہ نامی نوجوان نے مبینہ طور پر گھریلو ناہمواری اور معاشی تنگی کے باعث خود کو زندگی کی بازی ہار دی۔
دوسرا واقعہ تھانہ صدر کے علاقہ چنوں موم میں پیش آیا، جہاں محمد افضل نے بھی مبینہ طور پر مالی مشکلات اور گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔
مقامی پولیس نے دونوں واقعات کی اطلاع ملتے ہی قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ اس المناک خبر نے علاقے میں شدید صدمے اور افسوس کی لہر دوڑا دی ہے۔


