اسلام آباد: اسلام آباد پولیس کے 10 ڈی ایس پیز کو ایس پی (گریڈ 18) کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی۔
وزارت داخلہ نے ترقیوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ترقی پانے والے تمام افسران کو فوری طور پر ایس پی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترقی پانے والوں میں طارق محمود، خالد محمود اعوان، ارشاد علی ابڑو، ساجد عباس، بشارت علی، محمد سرفراز، فیاض احمد، اسد اللہ منگی، اکرم علی سومرو اور سات علی ابڑو شامل ہیں۔تمام افسران ایک سالہ پروبیشن مدت مکمل کریں گے۔

