اسلام آباد :قومی اسمبلی کے اجلاس میں 27 اکتوبر ‘یومِ سیاہ’ کے موقع پر بھارتی مظالم کی مذمت اور کشمیری عوام سے یکجہتی کی متفقہ قرارداد منظور کر لی گئی، جسے وفاقی وزیر امیر مقام اور چیئرمین کشمیر کمیٹی قاسم نون نے پیش کیا۔ اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کے رکن سید امین الحق نے توجہ دلاؤ نوٹس پر کراچی میں کے-الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کا معاملہ اٹھاتے ہوئے سخت تنقید کی، جس پر ڈپٹی اسپیکر نے معاملہ توانائی کی قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی رکن شاندانہ گلزار کی جانب سے پیش کردہ انسدادِ زنا بالجبر تفتیش اور سماعت مقدمہ بل 2024 بھی مزید غور و خوض کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔
قومی اسمبلی ‘یومِ سیاہ’ کے موقع پر بھارتی مظالم کی مذمت اور کشمیری عوام سے یکجہتی کی متفقہ قرارداد منظور

