کراچی :عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر کی کمی سے 3996 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1300 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 22 ہزار136 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1115 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 61 ہزار 913 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 23 ہزار 436 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 85 روپے کی کمی سے 5793 روپے ہوگئی۔

