تاتلاہاسی: ویب ڈیسک
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر تاتلاہاسی میں واقع فلوریڈا اے اینڈ ایم یونیورسٹی (Florida A&M University) کے قریب ہوم کمنگ فٹبال میچ کی تقریبات کے دوران پیش آنے والے فائرنگ کے ایک ہولناک واقعے نے خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ اس اندوہناک واقعے میں بچوں سمیت 12 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق، تقریب کے دوران بریگز میموریل اسٹیڈیم کے باہر کسی معمولی جھگڑے نے اچانک خوفناک فائرنگ کی شکل اختیار کر لی۔ اس اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد براہِ راست گولی لگنے سے زخمی ہوئے، جبکہ ایک خاتون بھگدڑ کے دوران جان بچانے کی کوشش میں زخمی ہوئیں۔زخمی ہونے والوں میں 6 بالغ اور 6 نابالغ (بچے) شامل ہیں، جن میں ایک 11 سالہ بچہ بھی بتایا جا رہا ہے۔ پولیس اور ریسکیو اداروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، جہاں بیشتر کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے جبکہ ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے واقعے کی مکمل تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

