پاکپتن(رپورٹ:اکرام حسین شاہ )
شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے، حادثات کی روک تھام اور ٹریفک قوانین کی سو فیصد پابندی کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ نے سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔ پاکپتن کے مختلف اہم چوراہوں اور شاہراہوں پر جدید سی سی ٹی وی کیمرے فعال کر دیے گئے ہیں، جن کی مدد سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خودکار چالان کیے جائیں گے۔ٹریفک پولیس اور متعلقہ اداروں کی جانب سے شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ سفر کے دوران تمام حفاظتی تدابیر اختیار کریں، بالخصوص موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال لازمی بنائیں تاکہ بھاری جرمانے سے بچا جا سکے۔شہر کے درج ذیل 18 اہم مقامات پر کیمروں کے ذریعے کڑی نظر رکھی جائے گی:تھانہ موڑ (Thana More)مچھلی چوک (Machli Chowck)فوارہ چوک (Fawara Chowck)چوک چٹی قبر (Chowck Cheti Qabar)ٹاؤن ہال (Town Hall)نگینہ چوک (Nagina Chowck)کامیر چنگی (Kamir Chungi)منڈی موڑ (Mandi More)ڈاک خانہ (Dak Khana)فریش پوائنٹ (Fresh Point)بجلی چوک (Bijli Chowck)فرید نگر چوک (Faridnagar Chowck)19 ایس پی چوک (19 Sp Chowck)پنرائی سبزی منڈی (Punrai Sabzi Mandi)کچہری چوک (Khechery Chowck)سیر گاہ (Sair Gah)آریہ والا چوک (Aria Wala Chowck)لاری اڈا (Lari Adda)شہریوں اور موٹر سائیکل سواروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دورانِ سفر ہیلمٹ پہننے اور ٹریفک سگنلز کی مکمل پابندی کو یقینی بنائیں تاکہ خود کو اور اپنے پیاروں کو قانونی کارروائی اور مالی نقصان سے محفوظ رکھ سکیں۔


