لاہور:لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کو ڈپٹی کمشنر جھنگ کی طرف سے ڈیزرٹ جیپ ریلی میں وی آئی پی پروٹوکول فراہم کرنا مہنگا پڑ گیا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈپٹی کمشنر جھنگ بابر صاحب دین کو عہدے سے ہٹا دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا سخت ایکشن ثاقب چدھڑ کے پروٹوکول میں پیرا فورس کی گاڑی کا استعمال ڈپٹی کمشنر جھنگ بابر صاحب دین کو عہدے سے ہٹا دیا گیاکار ریلی کے دوران پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) کی سرکاری گاڑی کو دیگر نجی گاڑیوں کے ہمراہ ریلی میں شریک ہوتے دیکھے جانے پر سخت نوٹس لیا گیا ھے
گلاں دیاں گلاں، ثاقب چدھڑ دا پروٹوکول سکواڈ لیول دا ہے🔥 https://t.co/bWd4O8hlD4
— Majid Ali Bhatti (@MajidAB_) October 24, 2026
حکام کے مطابق، ریگولیٹری ادارے کے سرکاری وسائل کو ایسی غیر سنجیدہ سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنا جو ادارے کے قانونی دائرہ اختیار سے باہر ہوں، انتظامی نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی اور حکومتی پالیسی کی کھلی خلاف ورزی ہےاسی معاملے کی سنگینی کے پیش نظر متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ھے۔۔۔



