Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت امریکا میں ایک کروڑ 10 لاکھ ملازمتیں کھا جائے گی، میکنسی رپورٹ جاری

      آواز سے دوگنی رفتار والا طیارہ، سفر کا وقت 70 فیصد تک کم کرنے کا منصوبہ

      زمین سے 7.5 نوری سال دور دنیا پر پانی کے بادلوں میں تبدیلی کی پہلی تصدیق

      مصنوعی ذہانت کا کمال: جیف بیزوز کی حیران کن پیشگوئی، لوگ ہفتے میں صرف 3 دن کام کرکے بھی شاندار کمائی کر سکیں گے

      ایپل کا تاریخی قدم: پہلی بار ٹچ اسکرین میک بُک کی تیاری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ڈرائیور کے قتل میں ملوث اجرت پر قاتل بننے والا مرکزی ملزم گرفتار، مستورات کا تنازعہ قتل کی وجہ قرار

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    صوابی (حق نواز خان)

    تھانہ ٹوپی پولیس نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک اور اہم اندھے قتل کا معمہ حل کر لیا ہے۔ پولیس نے تربیلہ ڈیم چائینہ کیمپ میں تعینات ڈرائیور صابر حسین کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔صابر حسین ولد حفیظ اللہ، جن کا تعلق صوبہ سندھ کے ضلع جیکب آباد سے تھا اور وہ تربیلہ ڈیم چائینہ کیمپ میں بطور ڈرائیور فرائض انجام دے رہے تھے۔پولیس نے تفتیش کے دوران جدید تقاضوں کو اپناتے ہوئے قتل میں ملوث مرکزی ملزم عدنان ولد نثار سکنہ کوٹھا تک رسائی حاصل کی اور اسے دبوچ لیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم نے اجرت پر یہ قتل کیا تھا۔  ڈی پی او صوابی وقاص رفیق کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی سرکل ٹوپی نیاز گل خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ ٹوپی فواد خان اور تفتیشی افسر ایوب خان نے اس کارروائی کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق قتل کی اصل وجہ مستورات کے معاملے پر تنازعہ بتائی جاتی ہے۔پولیس نے واقعے کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ اس گھناؤنے جرم میں ملوث دیگر ممکنہ عناصر کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

    Related Posts

    سیالکوٹ: ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے گوجرانوالہ کا نوجوان جاں بحق، والد زخمی

    فجر کی نماز کے لیے مسجد جانے والے 85 سالہ بزرگ آہنی راڈ کے وار سے ق ت ل

    امن و امان سے متعلق کرائم میٹنگ کا انعقاد

    مقبول خبریں

    فجر کی نماز کے لیے مسجد جانے والے 85 سالہ بزرگ آہنی راڈ کے وار سے ق ت ل

    ڈرائیور کے قتل میں ملوث اجرت پر قاتل بننے والا مرکزی ملزم گرفتار، مستورات کا تنازعہ قتل کی وجہ قرار

    لاہور سے لاپتہ اقرار الحسن کراچی کی عدالت میں پیش، 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے

    نیپال: دریائے بوڑھی گنڈکی میں ہولناک سیلاب ،اچانک سطح 8میٹر سےبھی بلند، متعدد مکانات اور پل بہہ گئے،

    وزیرستان سے بنوں تک آپریشن! 34 دہشتگرد جہنم واصل، صدر اور وزیراعظم کا خراج تحسین

    بلاگ

    انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز: ادب، قلم اور فکری شعور کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت

    حکمرانوں کیلئے ایک نہ بھولنے والا اور انمٹ سبق۔!!!

    پاکستان کا سوال: عوام کے لیے سوچنے والا مخلص قیادت کا خواب کب پورا ہوگا؟

    ریت کی دیوار پر بیٹھا پختونخوا کا اقتدار اور آرٹیکل 232 کی گونج

    اکیس سال بعد بھی ایک ہی سوال، آخر ہم کب سنبھلیں گے؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.