خوشاب (راجہ نورالہی عطف):
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی زیرِ صدارت ڈی پی او آفس جوہرآباد میں ضلع بھر کی کارکردگی اور امن و امان سے متعلق کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں ایس پی انویسٹی گیشن خوشاب سعیداللہ خان، ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پی آوز اور ایس ایچ آوز نے شرکت کی۔ضلع بھر میں جرائم کی موجودہ صورتحال، مقدمات کی تفتیش اور پولیس کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔حکومتِ پنجاب کے احکامات پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا گڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے افسران کو درج ذیل امور پر فوری اور مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی قابلِ دست اندازی جرم کی اطلاع ملتے ہی بلا تاخیر مقدمات درج کیے جائیں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے گھیرا تنگ کیا جائے۔: ریکارڈ یافتہ ملزمان کی سخت اور مؤثر انٹروگیشن کی جائے۔

