سیالکوٹ ۔سلیم احمد اعوان شیخو
راہزنوں نے سیالکوٹ میں راہزنی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر گوجرانولہ کے نوجوان کو جان سے مار دیا۔بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ کے علاقہ علی آباد کا رہائشی ذیشان مدثر احمد سیالکوٹ میں گزشتہ رات محفلِ میلاد میں شرکت کے بعد اپنے والد کے ہمراہ واپس گوجرانولہ واپس جا رہا تھا کہ سمبڑیال سیالکوٹ روڈ پر ساہووالہ اڈہ کے قریب سرکاری سکول و پٹرول پمپ پر تین مسلح راہزنوں ذیشان اور اس کے والد کو اسلحہ کی نوک پر روک کر موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی تو ذیشان نے مزاحمت شروع کردی تو مزاحمت کے دوارن راہزنوں نے ذیشان اور اس کے والد کو تشدد کا نشانہ بنایا اور 8 ہزار روپے نقدی، اصل شناختی کارڈ اور اے ٹی ایم کارڈ چھیننے کے بعد پستول سے فائرنگ کر کے ذیشان کو جان سے مار دیا جبکہ راہزن فائرنگ کرتے اور سنگین و خطرناک نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔تھانہ سمبڑیال پولیس نے ذیشان کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے راہزنوں کو ڈھونڈنے اور گرفتار کرنے کے لئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔


