Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پرانے اسمارٹ فونز کے صارفین ہوشیار! جلد واٹس ایپ کا استعمال بند ہونے کا امکان

      مریخ ؛ نئی تحقیق میں سائنس دانوں کا اہم انکشاف

      امریکا نے’سوپر انٹیلی جنس فورس’ تشکیل دیدی، NSA کے ڈائریکٹر جنرل جے کلیٹن سربراہ مقرر

      مستقبل کی جنگ کا نقشہ بدل گیا: امریکی فوج کا ہر سپاہی ڈیجیٹل ،جنگلوں میں جنگی مشقیں

      ذہین ترین ممالک، کون سا ملک ٹاپ پررہا?

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    خواتین کو کام کی جگہ پر ہراسگی سے تحفظ بارے آگاہی سیمینار

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سکھر (رپورٹ: عبد الرحمان راجپوت)

    خواتین کو کام کی جگہ پر ہراسگی سے تحفظ، قانونی حقوق اور شکایات کے ازالے کے طریقہ کار سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے ریجنل آفس صوبائی محتسب سندھ، سکھر کے زیر اہتمام چلڈرن اسپتال سکھر میں آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا۔سیمینار کی صدارت صوبائی محتسب سندھ کے کنسلٹنٹ اور سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اقبال آرائیں نے کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں ”کام کی جگہ پر خواتین کو ہراسگی سے تحفظ کا ایکٹ 2010ء“ اور اس میں ہونے والی ترامیم کی اہم شقوں، ہراسگی کی قانونی تعریف، ملازمین و اداروں کی ذمہ داریوں، شکایت درج کرانے کے طریقہ کار اور انکوائری کمیٹی کے کردار کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی۔محمد اقبال آرائیں نے زور دیا کہ ہراسگی کے کسی بھی واقعے کی صورت میں متاثرہ فرد کو خوف اور ہچکچاہٹ کے بغیر متعلقہ فورم سے رابطہ کرنا چاہیے اور قانون کے تحت فراہم کردہ شکایات کے ازالے کے نظام سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے شرکاء کو پیغام دیا:”خاموشی توڑیں، ہراسگی ختم کرائیں، بات کریں اور مضبوط رہیں۔“اس موقع پر چلڈرن اسپتال سکھر کے ڈائریکٹر منصور علی کوکر اور ڈپٹی ڈائریکٹر شعیب احمد نے صوبائی محتسب سندھ کی ٹیم کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایسے آگاہی پروگرام اداروں میں باہمی احترام، مساوات اور محفوظ و باوقار ماحول کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔سیمینار کے دوران سید منظور حسین شاہ نے شرکاء کو صوبائی محتسب سندھ کے ادارے کے تنظیمی ڈھانچے، دائرہ اختیار، مقاصد اور ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ادارہ کام کی جگہ پر ہراسگی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے قانون کے تحت ایک مؤثر فورم فراہم کرتا ہے۔سیمینار کے اختتام پر سوال و جواب کی نشست بھی منعقد ہوئی، جس میں شرکاء نے ہراسگی کے خلاف قانونی تحفظ، شکایت درج کرانے کے طریقہ کار اور قانون کے مختلف پہلوؤں سے متعلق سوالات کیے، جن کے تفصیلی جوابات دیے گئے۔ تمام شرکاء نے محفوظ، باوقار، مساوی اور ہراسگی سے پاک کام کے ماحول کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    Related Posts

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی عمان کے وزیر زراعت، ماہی گیری اور آبی وسائل سعود بن حمود بن احمد الحبیسی سے ملاقات

    آرام آرام سے کھیلیں گے، سہیل آفریدی”لانگ مارچ کا روٹ پھر تبدیل”

    ڈائریکٹر ہیلتھ سکھر کا GMMC ٹراما سینٹر کا دورہ

    مقبول خبریں

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی عمان کے وزیر زراعت، ماہی گیری اور آبی وسائل سعود بن حمود بن احمد الحبیسی سے ملاقات

    نئی دہلی :احتجاج پر راہول گاندھی کی گرفتاری اور رہائی

    آرام آرام سے کھیلیں گے، سہیل آفریدی”لانگ مارچ کا روٹ پھر تبدیل”

    پی ٹی آئی لانگ مارچ: جڑواں شہروں میں سیکیورٹی سخت، ریڈ زون سیل، پنجاب میں دفعہ 144 نافذ

    ترسیل بحال، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہوگئیں

    بلاگ

    مذاکرات ختم۔۔۔اب کیا ہو گا۔؟ میاں حبیب کا کالم

    یومِ اساتذہ، معمارانِ قوم کو سیلوٹ

    استاد صرف پڑھاتا نہیں، نسلیں بناتا ہے

    اور:- اساتذہ کو انکی مراعات دو۔۔۔یہی انکا بیسٹ ٹیچر ایوارڈ ہے۔!!!

    گورنر راج، ایمرجنسی اور آرٹیکل 234: خیبر پختونخوا کے بارے میں پھیلنے والی آئینی غلط فہمیاں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.