نئی دہلی : بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں الیکشن کمیشن کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران پولیس نے اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کو حراست میں لے لیا تاہم کچھ دیر بعد انہیں چھوڑ دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں ووٹرز فہرستوں میں تبدیلی کے خلاف چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کے لیے احتجاج جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق کانگریس کے رہنما راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی سمیت اپوزیشن ارکان نے پارلیمنٹ سے الیکشن کمیشن تک احتجاجی مارچ کی کوشش کی۔

