Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پرانے اسمارٹ فونز کے صارفین ہوشیار! جلد واٹس ایپ کا استعمال بند ہونے کا امکان

      مریخ ؛ نئی تحقیق میں سائنس دانوں کا اہم انکشاف

      امریکا نے’سوپر انٹیلی جنس فورس’ تشکیل دیدی، NSA کے ڈائریکٹر جنرل جے کلیٹن سربراہ مقرر

      مستقبل کی جنگ کا نقشہ بدل گیا: امریکی فوج کا ہر سپاہی ڈیجیٹل ،جنگلوں میں جنگی مشقیں

      ذہین ترین ممالک، کون سا ملک ٹاپ پررہا?

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پی ٹی آئی لانگ مارچ: جڑواں شہروں میں سیکیورٹی سخت، ریڈ زون سیل، پنجاب میں دفعہ 144 نافذ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد ،لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد، راولپنڈی اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی انتظامات سخت کردیے گئے ہیں، ڈی چوک کو کنٹینرز کی دیوار کھڑی کرکے سیل کردیا گیا جب کہ پنجاب بھر میں 15 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے تاہم آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں تمام چھوٹی بڑی سڑکیں کھلی ہیں اور کہیں روڈ بلاک نہیں۔
    پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، ڈی چوک کو کنٹینرز کی دیوار کھڑی کرکے سیل کردیا گیا ہے جب کہ داخلی راستوں پر حفاظتی اقدامات مزید سخت کیے گئے ہیں۔
    اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم فیض آباد پر بھی کنٹینرز موجود ہیں اور سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جب کہ مختلف مقامات پر اضافی نفری تعینات کرکے انٹری پوائنٹس پر جانچ پڑتال کا عمل سخت کردیا گیا ہے۔
    حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد سیاسی کشیدگی کے دوران اٹک سے اسلام آباد تک پولیس کی نفری بدستور تعینات ہے جب کہ کنٹینرز بھی مختلف مقامات پر موجود ہیں۔
    گزشتہ ماہ کے وسط سے اٹک سے اسلام آباد تک موٹروے، جی ٹی روڈ سمیت مرکزی شاہراہوں کے کناروں پر کنٹینرز موجود ہیں جب کہ اٹک پل پر مزید کنٹینرز بھی لگائے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اٹک میں 20 سے 30 ہزار کے قریب پنجاب پولیس کے اہلکار تعینات ہیں۔
    اپوزیشن اور حکومت کے مذاکرات مسلسل ناکام ہونے کے بعد جہلم جی ٹی روڈ پر بڑی تعداد میں کنٹینرز روک لیے گئے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔
    ذرائع کے مطابق کسی بھی وقت جی ٹی روڈ کو بند کیا جاسکتا ہے تاہم پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے اس وقت سڑکیں ہر قسم کی آمدورفت کے لیے کھلی ہونے کی اطلاع ہے۔
    دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کا فوری اطلاق 6 اکتوبر سے 15 اکتوبر تک ہوگا۔
    نوٹیفکیشن کے تحت عوامی مقامات، شاہراہوں اور کھلی جگہوں پر 5 یا اس سے زائد افراد کے اجتماع، جلوس یا اکٹھ پر پابندی ہوگی۔ عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیار لے جانے اور ان کی نمائش پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ غیر قانونی اجتماعات میں لوگوں کو شرکت کے لیے اکسانے یا ترغیب دینے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔
    محکمہ داخلہ کے مطابق شادی کی تقریبات، نماز جنازہ، تدفین، مساجد اور دیگر عبادت گاہیں دفعہ 144 سے مستثنیٰ ہوں گی۔ عدالتیں، حکومتی ادارے اور باضابطہ اجازت سے ہونے والی تقریبات بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی جب کہ ڈیوٹی پر تعینات قانون نافذ کرنے والے اداروں، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور سکیورٹی اہلکاروں پر بھی دفعہ 144 کا اطلاق نہیں ہوگا۔
    محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق عوامی امن، سکون اور جان و مال کو لاحق سنگین خطرات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔
    محکمہ داخلہ کے مطابق انٹیلی جنس رپورٹس میں عوامی اجتماعات کو ممکنہ ہدف بنائے جانے کے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں، جبکہ ریلیوں، جلسوں، دھرنوں، جلوسوں اور مظاہروں کو ممکنہ آسان ہدف قرار دیا گیا ہے۔
    ادھر آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں امن ہے اور لانگ مارچ کے حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں، صوبے میں چھوٹی بڑی تمام سڑکیں کھلی ہیں اور کہیں بھی کوئی روڈ بلاک نہیں ہے۔
    آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ ناقص کارکردگی میں جو بھی ملوث ہوگا، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی، کارروائی قانون اور متعلقہ رولز کے مطابق ہوگی۔

    Related Posts

    ” جہالت دکھا لی، اب ذرا حقیقت بھی جان لیں”: عظمیٰ بخاری کا پی ٹی آئی کے جھوٹے پروپیگنڈے کامنہ توڑ جواب

    آئی جی جیل خانہ جات کو دی گئی رشوت کی رقم کہاں سے آئی؟ بڑے راز کھل گئے افسران پریشان

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی عمان کے وزیر زراعت، ماہی گیری اور آبی وسائل سعود بن حمود بن احمد الحبیسی سے ملاقات

    مقبول خبریں

    ” جہالت دکھا لی، اب ذرا حقیقت بھی جان لیں”: عظمیٰ بخاری کا پی ٹی آئی کے جھوٹے پروپیگنڈے کامنہ توڑ جواب

    آئی جی جیل خانہ جات کو دی گئی رشوت کی رقم کہاں سے آئی؟ بڑے راز کھل گئے افسران پریشان

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی عمان کے وزیر زراعت، ماہی گیری اور آبی وسائل سعود بن حمود بن احمد الحبیسی سے ملاقات

    نئی دہلی :احتجاج پر راہول گاندھی کی گرفتاری اور رہائی

    آرام آرام سے کھیلیں گے، سہیل آفریدی”لانگ مارچ کا روٹ پھر تبدیل”

    بلاگ

    آئی جی جیل خانہ جات کو دی گئی رشوت کی رقم کہاں سے آئی؟ بڑے راز کھل گئے افسران پریشان

    مذاکرات ختم۔۔۔اب کیا ہو گا۔؟ میاں حبیب کا کالم

    یومِ اساتذہ، معمارانِ قوم کو سیلوٹ

    استاد صرف پڑھاتا نہیں، نسلیں بناتا ہے

    اور:- اساتذہ کو انکی مراعات دو۔۔۔یہی انکا بیسٹ ٹیچر ایوارڈ ہے۔!!!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.