Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پرانے اسمارٹ فونز کے صارفین ہوشیار! جلد واٹس ایپ کا استعمال بند ہونے کا امکان

      مریخ ؛ نئی تحقیق میں سائنس دانوں کا اہم انکشاف

      امریکا نے’سوپر انٹیلی جنس فورس’ تشکیل دیدی، NSA کے ڈائریکٹر جنرل جے کلیٹن سربراہ مقرر

      مستقبل کی جنگ کا نقشہ بدل گیا: امریکی فوج کا ہر سپاہی ڈیجیٹل ،جنگلوں میں جنگی مشقیں

      ذہین ترین ممالک، کون سا ملک ٹاپ پررہا?

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی عمان کے وزیر زراعت، ماہی گیری اور آبی وسائل سعود بن حمود بن احمد الحبیسی سے ملاقات

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    مسفط :وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عمان کے وزیر زراعت، ماہی گیری اور آبی وسائل سعود بن حمود بن احمد الحبیسی سے ملاقات کی عمان کے وزیر زراعت وماہی گیری اور آبی وسائل سعود بن حمود بن احمد الحبیسی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پرتپاک خیرمقدم کیا. عمان کے وزیر سعود بن حمود بن احمد الحبیسی نے یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ حاصل کرنے پروزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو مبارکباد دی ملاقات میں پنجاب اور عمان کے درمیان ایگریکلچر، فشریزاور واٹر ریسورس میں باہمی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر پنجاب اور عمان حکومت کے درمیان زراعت، فشریز اور لائیوسٹاک سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا.
    وزیر زراعت، ماہی گیری اور آبی وسائل سعود بن حمود بن احمد الحبیسی نے پنجاب میں پہلا شریمپ سنٹر قائم کرنے کی پیشکش کی ملاقات میں دودھ اور گوشت کیلئے مویشیوں کے ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مسقط کوپنجاب سے میٹ ایکسپورٹ کی پیشکش کی. وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب سے سکلڈ ورکرکی مسقط آمد پر پابندی اٹھانے کے لئے اقدامات کی تجویزدی عمان کے وزیر زراعت، ماہی گیری اور آبی وسائل سعود بن حمود بن احمد الحبیسی نے ویزا پابندی اٹھانے کی تجویز پر اتفاق کیا .
    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں سکلڈ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق ہزاروں نوجوان ٹریننگ لے چکے ہیں پاکستان کی 65 فیصد یوتھ ملک کا قابل قدر اثاثہ ہے، نوجوانوں کو سکلڈ ڈویلپمنٹ کے ذریعے ٹریننگ دی جارہی ہے پاکستان کے نوجوانوں کی غیر معمولی صلاحیتوں کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے نوجوانوں کو مختلف سیکٹرز میں جدید تقاضوں سے ہم ہنگ فنی ٹریننگ دی جارہی ہے پنجاب میں لاکھوں نوجوانوں کو مقامی جاب مارکیٹ کے مطابق ہنر مند بنایا جارہا ہے.
    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے مسقط روانگی پر الوداع کرتے ہوئے دورہ عمان کو خوش بختی قرار دیا میرے والد محمد نواز شریف نے کہا کہ آپ خوش نصیب ہیں، میں تین دفعہ پرائم منسٹر ہونے کے باوجود مسقط نہیں جاپایا پنجاب میں اپنی چھت،اپنا گھر کے تحت دو سے اڑھائی لاکھ مکانوں کی تعمیر ہاو¿سنگ میں گیم چینجر ہے پنجاب میں دوسرے صوبوں کے لوگ روزگار کے بہترین مواقع اور روشن مستقبل کی تلاش میں آتے ہیں.
    وزیر زراعت، ماہی گیری سعود بن حمود بن احمد الحبیسی کی سربراہی میں مسقط میں فشریز اور دوسرے شعبوں میں ترقی قابل رشک ہے پنجاب پاکستان کی زرعی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں ایکوا کلچر کے فروغ کے لئے گزشتہ سال سے شریمپ فارمنگ کا تجرباتی پروگرام کامیابی سے ہمکنار ہوا مظفرگڑھ کے علاقے شاہ گڑھ، علی والا اور سرگودھا میں شریمپ کی ٹرائل فارمنگ کررہے ہیں شاہ گڑھ میں پاکستان کا پہلا سٹیٹ آف دی آرٹ ایکوا کلچر مال اورشریمپ ڈائیگناسٹک لیب بنے گی پنجاب میں چین، ناروے، ویت نام اور انڈونیشیا دیگر ممالک کی طرز پر جدید مشینری سے ایکوا فارمینگ کی جارہی ہے بہاولپور سمیت پنجاب کے 30 ہزار ایکڑ پر شریمپ فارمنگ کی پلاننگ کررہے ہیں.
    انہوں نے کہاکہ پنجاب میں ایکوا کلچر کے فروغ کیلئے مسقط کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔
    پنجاب سے مسقط کیلئے زندہ مویشیوں کی ایکسپورٹ کیلئے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے درخواست کی جائے گی پنجاب مسقط کوعالمی مارکیٹ کے تناسب سے مناسب نرخ پر بہترین میٹ ایکسپورٹ کیلئے تیار ہے عمان کے وزیر زراعت، ماہی گیری اور آبی وسائل سعود بن حمود بن احمد الحبیسی نے کہا کہ پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو مسقط آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں مسقط میں سکلڈ ورکر کی ضرورت برقرار ہے، پاکستان کے نوجوان خداداد صلاحیتوں سے مالا مال ہیں پنجاب کو مسقط کے مختلف سیکٹرز میں سکلڈ ورکرز کی ضرورت سے آگاہ کریں گے انہوں نے کہا کہ کنسٹریکشن، ایکواکلچر، ایگریکلچر اور دیگر شعبوں میں پنجاب کے سکلڈ ورکرز کا خیر مقدم کریں گے.

    Related Posts

    راہل، پرینکا گاندھی سمیت کانگریس ارکان کا دھرنا 8 گھنٹے بعد ختم، پولیس نے حراست میں لیا

    ڈکیتی کا ملزم پولیس حراست سے فرار

    خاتون کے سابق شوہر اور سسر پر سنگین الزامات: انصاف کی اپیل

    مقبول خبریں

    راہل، پرینکا گاندھی سمیت کانگریس ارکان کا دھرنا 8 گھنٹے بعد ختم، پولیس نے حراست میں لیا

    ڈکیتی کا ملزم پولیس حراست سے فرار

    خاتون کے سابق شوہر اور سسر پر سنگین الزامات: انصاف کی اپیل

    ” جہالت دکھا لی، اب ذرا حقیقت بھی جان لیں”: عظمیٰ بخاری کا پی ٹی آئی کے جھوٹے پروپیگنڈے کامنہ توڑ جواب

    آئی جی جیل خانہ جات کو دی گئی رشوت کی رقم کہاں سے آئی؟ بڑے راز کھل گئے افسران پریشان،ایک اہم ملاقات میں عملدرامد کرانے والا سیل خاموش،ملتان سی پی او کا تبادلہ خطرے میں، اختر فاروق انتظار میں

    بلاگ

    آئی جی جیل خانہ جات کو دی گئی رشوت کی رقم کہاں سے آئی؟ بڑے راز کھل گئے افسران پریشان،ایک اہم ملاقات میں عملدرامد کرانے والا سیل خاموش،ملتان سی پی او کا تبادلہ خطرے میں، اختر فاروق انتظار میں

    مذاکرات ختم۔۔۔اب کیا ہو گا۔؟ میاں حبیب کا کالم

    یومِ اساتذہ، معمارانِ قوم کو سیلوٹ

    استاد صرف پڑھاتا نہیں، نسلیں بناتا ہے

    اور:- اساتذہ کو انکی مراعات دو۔۔۔یہی انکا بیسٹ ٹیچر ایوارڈ ہے۔!!!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.