خوشاب (راجہ نور الٰہی عاطف سے) گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج سرگودھا کے سینیئر استاد پروفیسر محمد سہیل نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج نورپور تھل کا خصوصی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے تعلیمی بورڈ سرگودھا میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم مدثر رضا سے ملاقات کی اور انہیں نقد انعام دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔
اس موقع پر کالج کے پرنسپل پروفیسر عبدالغفور ملک، ڈاکٹر ملک نواب دین کلیرا، پروفیسر ملک حاجی نواب دین سگو، پروفیسر ملک عبدالقیوم جاڑا اور دیگر سٹاف ممبران بھی موجود تھے۔
گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر محمد سہیل نے کہا کہ مدثر رضا جیسے ہونہار اور محنتی طالب علم ہمارا سرمایہِ افتخار ہیں اور ایسے باصلاحیت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا اشد ضروری ہے۔
کالج کے پرنسپل پروفیسر عبدالغفور ملک نے سینیئر استاد پروفیسر محمد سہیل کی آمد اور پوزیشن ہولڈر طالب علم مدثر رضا کی خصوصی پذیرائی پر ان کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

