دیر بالا (بیورو چیف ریاض ابوالخیل)
تبلیغی مرکز صاحب آباد میں پہلی مرتبہ ملکی سطح کے عظیم الشان تبلیغی اجتماع کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں پاکستان کے مختلف علاقوں کے علاوہ بیرونِ ممالک سے بھی تبلیغی جماعتیں اور شرکاء بڑی تعداد میں پہنچ چکے ہیں۔
اجتماع کے موقع پر مرکز میں روح پرور ماحول قائم ہے، جبکہ شرکاء کی مسلسل آمد کے باعث صاحب آباد میں گہما گہمی اور چہل پہل عروج پر ہے۔ اجتماع میں آنے والے مہمانوں اور شرکاء کی سہولت کے لیے جگہ جگہ کھانے پینے کے اسٹالز بھی قائم کیے گئے ہیں۔
اجتماع کے دوران جید مبلغین کی جانب سے اصلاحِ معاشرہ، دینی تعلیمات کی ترویج، اخوت و بھائی چارے اور دعوت و تبلیغ کے اہم موضوعات پر پُراثر بیانات کا سلسلہ جاری
ہے، جنہیں سننے اور دینی رہنمائی حاصل کرنے کے لیے شرکاء کی بڑی تعداد موجود ہے۔





