Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: میٹا نے اے آئی کا دنیا کا پہلا پاکٹ سائز ڈیوائس ’میوز چارم‘ متعارف کرا دیا

      بغیر پائلٹ طیارے نے ہزاروں کلومیٹر اُڑ کر تاریخ رقم کردی

      امریکی تاریخ کا بڑا سیکیورٹی اسکینڈل: ایف بی آئی کے تمام ایجنٹس، اہل خانہ کا حساس ڈیٹا چوری

      میڈیا جائے۔۔۔۔۔۔24 گھنٹے امریکی صدر کی خبریں نشر کرنیوالا ” ٹرمپ ٹی وی “ لانچ

      ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی پہلی الیکٹرک وہیکل ’ایگزوبوٹ‘ متعارف کرا دی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ایم ٹی آئی بنوں کی اعلیٰ قیادت کی صوبائی وزیر صحت خلیق الرحمن سے ملاقات۔

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی مزید توسیع، جدید تشخیصی سہولیات اور نئے شعبہ جات کے قیام پر تفصیلی گفتگو

     

    انورزیب خان پشاور

    چیئرمین بورڈ آف گورنرز ایم ٹی آئی بنوں پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کی قیادت میں ایم ٹی آئی بنوں کی اعلیٰ قیادت کے وفد نے صوبائی وزیر صحت خیبر پختونخوا خلیق الرحمن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بنوں اور ملحقہ اضلاع کے عوام کو بہتر، بروقت اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی، ہسپتالوں میں موجودہ شعبہ جات کی اپ گریڈیشن، نئی سہولیات کے قیام اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وفد میں ہاسپٹل ڈائریکٹر ایم ٹی آئی بنوں پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفور خان، میڈیکل ڈائریکٹر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فرمان اللہ وزیر اور سیکرٹری بورڈ آف گورنرز ایم ٹی آئی بنوں منیب خان شامل تھے۔

    ملاقات کے دوران ایم ٹی آئی بنوں کے ہسپتالوں میں ایم آر آئی کی سہولت کے قیام، ڈی ایچ کیو ہسپتال بنوں کے ٹراما سنٹر کی توسیع، کڈنی سنٹر کے قیام سمیت مختلف شعبہ جات کی توسیع اور طبی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے امور زیرِ غور آئے۔ وفد نے صوبائی وزیر صحت کو ہسپتالوں میں جاری اور مجوزہ منصوبوں، مریضوں کی بڑھتی ہوئی ضروریات اور طبی خدمات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے درکار اقدامات سے آگاہ کیا۔

    اس موقع پر صوبائی وزیر صحت خلیق الرحمن نے کہا کہ بنوں سمیت ملحقہ اضلاع کے عوام کو جدید تشخیصی اور علاج کی سہولیات ان کے اپنے علاقے میں فراہم کرنا محکمہ صحت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے طبی شعبہ جات اور سہولیات میں توسیع کے لیے قابلِ عمل اقدامات کیے جائیں گے۔

    صوبائی وزیر صحت نے ایم ٹی آئی بنوں کی قیادت کو یقین دلایا کہ ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی بہتری، ضروری ترقیاتی منصوبوں اور عوام کو معیاری علاج کی فراہمی کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ضروری امور پر پیش رفت کے لیے مؤثر رابطہ کاری کی ہدایت بھی کی۔

    ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ایم ٹی آئی بنوں میں طبی سہولیات کی توسیع اور جدید شعبہ جات کے قیام کا مقصد بنوں اور ملحقہ اضلاع کے عوام کو بروقت، معیاری اور جدید طبی خدمات مقامی سطح پر فراہم کرنا اور مریضوں کو علاج کے لیے دور دراز علاقوں کا سفر کرنے کی ضرورت کو کم کرنا ہے۔

    Related Posts

    سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

    میاں چنوں: 10 ہزار روپے رشوت لیتے یو سی سیکرٹری رنگے ہاتھوں گرفتار

    ”الیکشن کمیشن ٹھیک کرو“ کاکروچ جنتا پارٹی کا مودی حکومت کو اگلا الٹی میٹم

    مقبول خبریں

    سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

    میاں چنوں: 10 ہزار روپے رشوت لیتے یو سی سیکرٹری رنگے ہاتھوں گرفتار

    ”الیکشن کمیشن ٹھیک کرو“ کاکروچ جنتا پارٹی کا مودی حکومت کو اگلا الٹی میٹم

    عدالت کے حکم پر صدر ٹرمپ کی 3 میڈیا اداروں پر لگائی گئی پابندی ختم

    صاحب آباد تبلیغی مرکز میں عظیم الشان اجتماع: ملک بھر اور بیرون ملک سے شرکاء کی بڑی تعداد میں آمد

    بلاگ

    پاکستان کی ثقافت میں گھڑ سواری اور نیزہ بازی

    امریکہ، اسرائیل ، یورپی یونین اور انڈیا۔۔۔ ٹارگٹ پاکستان

    وزیراعلیٰ لاپتہ، احتجاج کی کال اور مہنگائی کے سائے

    تیل بحران اور سعودی عرب: جغرافیائی و مالی چیلنجز اور ریاض کی ممکنہ حکمتِ عملی

    اور… اب شکوہ و شکایت کیسی!؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.