Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      بغیر پائلٹ طیارے نے ہزاروں کلومیٹر اُڑ کر تاریخ رقم کردی

      امریکی تاریخ کا بڑا سیکیورٹی اسکینڈل: ایف بی آئی کے تمام ایجنٹس، اہل خانہ کا حساس ڈیٹا چوری

      میڈیا جائے۔۔۔۔۔۔24 گھنٹے امریکی صدر کی خبریں نشر کرنیوالا ” ٹرمپ ٹی وی “ لانچ

      ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی پہلی الیکٹرک وہیکل ’ایگزوبوٹ‘ متعارف کرا دی

      امریکا اور چین میں نیویارک مذاکرات کامیاب، تجارتی جنگ میں کمی اور اے آئی سیکیورٹی میکانزم پر اتفاق

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سیالکوٹ چیمبر  میں وزیر مملکت برائے خزانہ  کی صدارت میں  اعلیٰ سطحی مشاورت اجلاس

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو):

    سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی مشاورت اجلاس منعقد ہوا، جس کا مقصد برآمدات سے متعلق درپیش مسائل، ٹیکس اصلاحات اور مقامی کاروباری برادری کے لیے سہولیات کی فراہمی پر بات چیت کرنا تھا۔اجلاس کی صدارت چیمبر کے صدر سید احتشام مظہر نے کی جبکہ ان کے ہمراہ سینئر نائب صدر محمد مراد ارشد اور نائب صدر سلمان شیخ بھی موجود تھے۔ دیگر اہم شرکاء میں چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو و ریجنل ٹیکس آفسیر گوجرانولہ ریجن محمد خالد جمیل چیئرمین ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن کمیٹی، سیالکوٹ ریجن و چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو و ریجنل انکم ٹیکس آفیسر سیالکوٹ ریجن حسن ذوالفقار اور ٹریڈرز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین فیض احمد چدھڑ سمیت خاور سپال،ماجد رضا بھٹہ، خرم اسلم بٹ، عبدالغفور ملک، اجمل خان، سیکرٹری طارق ملک،رانا عمران، آفتاب ناگرہ، اعجاز غوری، خالد شیخ، حسن علی بھٹی، خواجہ خاور انور، قیصر بیگ، ڈی جی خالد، چودھری جہانگیر رشید، اسد نصیرملک، خاجہ مسعود اختر، عبدالشکور مرزا، اعجاز اے کھوکھر، صدر ویمن چیمبر ڈاکٹر مریم نعمان، ملک اشرف اعوان، نصیر اے ملک، نعیم اختر مغل، فیضان کپور چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین شامل تھے۔حکومتی اقدامات کی تعریف اور اہم مطالبات اجلاس کے دوران صدر ایس سی سی آئی سید احتشام مظہر نے برآمدی شعبے کے مقدمے کو تمام حکومتی فورمز پر مؤثر انداز میں اٹھانے پر بلال اظہر کیانی کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن سکیم (ای ایف ایس) کے تحت وقت کی حد میں توسیع اور ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او) کی سطح پر ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن کمیٹیوں کے قیام کے اقدامات کی تعریف کی۔ایس سی سی آئی کی قیادت اور تاجر برادری نے ٹیکس اور برآمدات میں بہتری کے لیے مندرجہ ذیل اہم تجاویز پیش کیں:ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن کمیٹی (ای ایف سی) کے لیے واضح اور عملی طریقہ کار اپریشنل وضع کئے جائیں۔ٹیکس ادا کرنے والے اور قانون کی پاسداری کرنے والے برآمد کنندگان کو آڈٹ سے استثنیٰ دیا جائے۔سابقہ اور زیر التواء آڈٹ کیسز کو شفاف طریقے سے حل کرنے کا میکانزم تیار کیا جائے۔رول 44 اور سیکشن 161 کے تحت بھیجے جانے والے غیر ضروری نوٹسز اور تعمیل کے بوجھ سے ریلیف فراہم کیا جائے۔
    وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے سیالکوٹ کی کاروباری برادری کو حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد تجارت کو آسان بنانا اور ٹیکس سے جڑے مسائل کو حل کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریجنل ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن کمیٹیاں تاجروں کی شکایات کے ازالے، تنازعات کے حل اور ٹیکس حکام کی جانب سے بلاوجہ ہراسانی کو روکنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔بلال اظہر کیانی نے روزگار کی فراہمی، قومی آمدنی اور معاشی ترقی میں پرائیویٹ سیکٹر کے کردار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت آئندہ کی معاشی اور ٹیکس پالیسیوں میں تاجر برادری کو مکمل طور پر شامل رکھے گی۔اجلاس کے اختتام پر چیمبر کی قیادت نے ٹیکس تعمیل، برآمدات میں اضافے اور کاروباری دوستانہ ماحول کے قیام کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    Related Posts

    ’ہم دہشت گرد نہیں، دہشت گردی کا شکار ہوئے ہیں‘: ایرانی صدر کا اقوام متحدہ میں خطاب

    پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی

    لائن سپرنٹنڈنٹ پرحسینی روڈ کے صارفین نے مبینہ من مانے رویے پر سوالات اٹھا دیے، اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ

    مقبول خبریں

    بغیر پائلٹ طیارے نے ہزاروں کلومیٹر اُڑ کر تاریخ رقم کردی

    ’ہم دہشت گرد نہیں، دہشت گردی کا شکار ہوئے ہیں‘: ایرانی صدر کا اقوام متحدہ میں خطاب

    پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی

    نئی دہلی، ہندو انتہا پسندوں نےمدینہ مسجد کو تجاوزات قرار دے کر مسمار کردیا

    وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کی ترنول کے مشران و بزرگ شہریوں سے ملاقات

    بلاگ

    امریکہ، اسرائیل ، یورپی یونین اور انڈیا۔۔۔ ٹارگٹ پاکستان

    وزیراعلیٰ لاپتہ، احتجاج کی کال اور مہنگائی کے سائے

    تیل بحران اور سعودی عرب: جغرافیائی و مالی چیلنجز اور ریاض کی ممکنہ حکمتِ عملی

    اور… اب شکوہ و شکایت کیسی!؟

    ایک ننھا سا سیلوٹ اور ہزاروں سوال

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.