بہاولپور: اے آئی کی مدد سے زہر بنانے اور دینے کا طریقہ پوچھے والا نوجوان گرفتار کرلیا گیا نوجوان نے اپنے گھر میں زہر اور منشیات کی تیاری کے لیے لیب بھی بنا رکھی تھی۔۔۔۔۔
ملزم نے آسٹریلیا اور اسلام آباد سے کیمیائی مواد منگوا کر زہر تیار کیا ،گرفتار نوجوان نے والد کو پہلی بار زہر دینے کی ناکام کوشش پر اے آئی سے دوبارہ رہنمائی مانگی گئی، اے آئی سے زہر بنانے کا طریقہ پوچھنے اور آسٹریلیا سے کیمیکل منگوا نے پر ایک غیر ملکی ایجنسی نے پاکستان کی نیشنل سائبر کرائم ایجنسی سے معلومات شئیر کیں اور غیر ملکی ایجنسی کی معلومات کی روشنی میں ملزم کو گرفتار کیا گیاہبیرون ملک سے ملنے والی انٹیلی جنس اطلاع پر ڈائریکٹر این سی سی آئی اے نے کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا، واقعے نے مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال اور بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر اہم سوالات اٹھا دیئے۔
اے آئی سے زہر بنانے ، باپ کودینے کا طریقہ پوچھنے والا 17 سالہ نوجوان بہاولپور سے گرفتار

