Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکی تاریخ کا بڑا سیکیورٹی اسکینڈل: ایف بی آئی کے تمام ایجنٹس، اہل خانہ کا حساس ڈیٹا چوری

      میڈیا جائے۔۔۔۔۔۔24 گھنٹے امریکی صدر کی خبریں نشر کرنیوالا ” ٹرمپ ٹی وی “ لانچ

      ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی پہلی الیکٹرک وہیکل ’ایگزوبوٹ‘ متعارف کرا دی

      امریکا اور چین میں نیویارک مذاکرات کامیاب، تجارتی جنگ میں کمی اور اے آئی سیکیورٹی میکانزم پر اتفاق

      ”میٹا“کو بڑا دھچکا: فیس بک اور انسٹاگرام اچانک بند، ہزاروں صارفین متاثر

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے تحت لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود (ر) پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ریاض+اسلام آباد+استنبول:مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے تحت لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود (ر) کو پہلا سیکریٹری جنرل مقرر کردیا گیا ہے۔ وہ ریاض میں قائم ہونے والے اتحاد کے جنرل سیکریٹریٹ کی قیادت کریں گے۔
    مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے تحت پاکستان نے لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود (ر) کو اتحاد کا پہلا سیکریٹری جنرل مقرر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس تقرری کے ساتھ معاہدے کے تحت قائم کیے جانے والے ادارہ جاتی ڈھانچے کو عملی شکل دینے کا عمل آگے بڑھ گیا ہے۔
    دفتر خارجہ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود ریاض میں قائم کیے جانے والے جنرل سیکریٹریٹ کی سربراہی کریں گے۔ انہیں ہلالِ امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا جاچکا ہے۔
    مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ پر پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے 7 اگست 2026 کو مکہ مکرمہ میں دستخط کیے تھے۔ معاہدے کا مقصد تینوں ممالک کے درمیان اجتماعی دفاع، سلامتی اور دفاعی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔
    معاہدے میں یہ شق بھی شامل ہے کہ تینوں میں سے کسی ایک ملک پر مسلح حملہ تینوں پر حملہ تصور کیا جائے گا، جب کہ معاہدے کے تحت دفاعی تعاون کے مختلف شعبوں کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔
    پاکستانی دفتر خارجہ نے معاہدے کو دفاعی نوعیت کا قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ کسی ملک کے خلاف نہیں اور اس کا مقصد بیرونی جارحیت کے خلاف اجتماعی دفاعی صلاحیت اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔
    مکہ معاہدے کے تحت قائم ہونے والا جنرل سیکریٹریٹ تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور مشترکہ امور کے لیے مرکزی رابطہ اور انتظامی ڈھانچے کے طور پر کام کرے گا۔ اس کا قیام سعودی دارالحکومت ریاض میں عمل میں لایا جا رہا ہے۔

    Related Posts

    پنجاب کے کسانوں کے لیے شاندار تحفہ: وزیراعلیٰ مریم نواز کا گرین ٹریکٹر پروگرام فیز فور کا آغاز،

    سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز کمی

    ”جاگو ، غفلت کے مارو“ عظمیٰ بخاری نے سہیل آفریدی کیلئے ڈاکومینٹری شئیر کردی

    مقبول خبریں

    پنجاب کے کسانوں کے لیے شاندار تحفہ: وزیراعلیٰ مریم نواز کا گرین ٹریکٹر پروگرام فیز فور کا آغاز،

    مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے تحت لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود (ر) پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

    سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز کمی

    ”جاگو ، غفلت کے مارو“ عظمیٰ بخاری نے سہیل آفریدی کیلئے ڈاکومینٹری شئیر کردی

    ذیابیطس کے 40 فیصد مریضوں کو گردے خراب ہونے کا خطرہ لاحق ہوتا ہے، جانیں کیوں

    بلاگ

    امریکہ، اسرائیل ، یورپی یونین اور انڈیا۔۔۔ ٹارگٹ پاکستان

    وزیراعلیٰ لاپتہ، احتجاج کی کال اور مہنگائی کے سائے

    تیل بحران اور سعودی عرب: جغرافیائی و مالی چیلنجز اور ریاض کی ممکنہ حکمتِ عملی

    اور… اب شکوہ و شکایت کیسی!؟

    ایک ننھا سا سیلوٹ اور ہزاروں سوال

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.