Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکی تاریخ کا بڑا سیکیورٹی اسکینڈل: ایف بی آئی کے تمام ایجنٹس، اہل خانہ کا حساس ڈیٹا چوری

      میڈیا جائے۔۔۔۔۔۔24 گھنٹے امریکی صدر کی خبریں نشر کرنیوالا ” ٹرمپ ٹی وی “ لانچ

      ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی پہلی الیکٹرک وہیکل ’ایگزوبوٹ‘ متعارف کرا دی

      امریکا اور چین میں نیویارک مذاکرات کامیاب، تجارتی جنگ میں کمی اور اے آئی سیکیورٹی میکانزم پر اتفاق

      ”میٹا“کو بڑا دھچکا: فیس بک اور انسٹاگرام اچانک بند، ہزاروں صارفین متاثر

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پنجاب کے کسانوں کے لیے شاندار تحفہ: وزیراعلیٰ مریم نواز کا گرین ٹریکٹر پروگرام فیز فور کا آغاز،

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبے کے کسانوں کی فلاح و بہبود اور زرعی ترقی کے لیے ایک اور تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے ’سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام فیز فور‘ کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے۔ اس موقع پر منعقدہ پروقار تقریب میں وزیراعلیٰ نے بٹن دبا کر فیز فور کی ڈیجیٹل قرعہ اندازی (ڈیجیٹل بیلٹنگ) کی، جس کے نتیجے میں اٹک کے رہائشی مسعود خان ولد لال خان کا پہلا ٹریکٹر نکلا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے گرین ٹریکٹر پروگرام فیز فائیو کے لیے آن لائن ایپلی کیشن پورٹل کا بھی افتتاح کر دیا ہے۔
    تقریب کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پچھلے 20 برسوں کے دوران کسانوں کو کل 10 ہزار ٹریکٹر فراہم کیے گئے تھے، جبکہ موجودہ حکومت نے محض ڈھائی سال کے قلیل عرصے میں 35 ہزار ٹریکٹرز دینے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس کے علاوہ ایگریکلچر میکانائزیشن کے لیے گزشتہ دو دہائیوں میں صرف 3 ارب روپے خرچ کیے گئے تھے، جبکہ موجودہ حکومت نے ڈھائی سال میں 20 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے۔ صوبے میں پہلی مرتبہ 90 ہارس پاور کے ٹریکٹرز کی مینوفیکچرنگ اور 100 ہارس پاور ٹریکٹرز کی اسمبلینگ کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/09/WhatsApp-Video-2026-09-23-at-05.01.24.mp4

    رواں مالی سال کے دوران کسانوں کو دو فیزز میں مجموعی طور پر 19,500 گرین ٹریکٹر فراہم کیے جائیں گے۔ فیز فور میں 50 سے 65 ہارس پاور کے 10 ہزار ٹریکٹرز دیے جائیں گے۔
    50 سے 65 ہارس پاور کے ٹریکٹر پر حکومتِ پنجاب کی طرف سے ساڑھے سات لاکھ روپے سبسڈی دی جا رہی ہے، جبکہ فیز فائیو میں 75 سے 125 ہارس پاور کے 9,500 ہائی پاور ٹریکٹرز پر 10 لاکھ روپے فی ٹریکٹر سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ اس پورے پروگرام کے لیے 17.6 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔
    گرین ٹریکٹر پروگرام کے لیے کل 213,637 سے زائد کسانوں نے درخواستیں جمع کروائیں، جن میں سے پی ایل آر اے (PLRA) اور نادرا (NADRA) سے مکمل تصدیق کے بعد 128,757 اہل کاشتکاروں کو قرعہ اندازی میں شامل کیا گیا۔
    اسکیم میں بھکر، جھنگ، لودھراغ اور وہاڑی سمیت جنوبی پنجاب کے اضلاع کا تناسب زیادہ رکھا گیا ہے، جبکہ ہر ضلع میں ٹریکٹر کا کوٹہ وہاں کی زرعی اراضی کے تناسب سے مقرر کیا گیا ہے۔ اس اسکیم سے وہ کسان مستفید ہوں گے جن کے پاس کم از کم 5 ایکڑ یا اس سے زیادہ زرعی اراضی کی ملکیت ہے۔
    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے تمام کاشتکاروں کو دلی مبارکباد پیش کی اور اسکیم کے تحت فراہم کیے جانے والے مقامی طور پر تیار کردہ ٹریکٹرز کا معائنہ بھی کیا۔ انہوں نے مقامی سطح پر تیار شدہ 90 ہارس پاور اور اسمبل شدہ 100 ہارس پاور کے ٹریکٹرز پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تاریخی اسکیم کی بدولت پنجاب میں ٹریکٹر سازی کی صنعت اور زرعی مشینری کی خرید و فروخت میں نمایاں اور ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

    Related Posts

    ٹریفک وارڈن سہیل ڈوگر نے لاکھوں مالیتی گمشدہ بیگ مالک تک پہنچا دیا، وزیراعلیٰ مریم نواز کی شاباش

    مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے تحت لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود (ر) پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

    سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز کمی

    مقبول خبریں

    ٹریفک وارڈن سہیل ڈوگر نے لاکھوں مالیتی گمشدہ بیگ مالک تک پہنچا دیا، وزیراعلیٰ مریم نواز کی شاباش

    پنجاب کے کسانوں کے لیے شاندار تحفہ: وزیراعلیٰ مریم نواز کا گرین ٹریکٹر پروگرام فیز فور کا آغاز،

    مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے تحت لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود (ر) پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

    سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز کمی

    ”جاگو ، غفلت کے مارو“ عظمیٰ بخاری نے سہیل آفریدی کیلئے ڈاکومینٹری شئیر کردی

    بلاگ

    امریکہ، اسرائیل ، یورپی یونین اور انڈیا۔۔۔ ٹارگٹ پاکستان

    وزیراعلیٰ لاپتہ، احتجاج کی کال اور مہنگائی کے سائے

    تیل بحران اور سعودی عرب: جغرافیائی و مالی چیلنجز اور ریاض کی ممکنہ حکمتِ عملی

    اور… اب شکوہ و شکایت کیسی!؟

    ایک ننھا سا سیلوٹ اور ہزاروں سوال

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.