محلہ لاہوری شاہ کا 30 سالہ نوجوان زوہیب ولد محمد یحییٰ نے نہر میں چھلانگ لگا کر خود کشی کی
سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو
مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ و پریشان نوجوان نے نہر میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال کے تھانہ سمبڑیال کے علاقہ
محلہ لاہوری شاہ کا 30 سالہ نوجوان زوہیب ولد محمد یحییٰ نے مسلسل بے روز گاری و مالی پریشانیوں سے تنگ آ کر سمبڑیال کی نہر میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔پتی چلایا کہ زوہیب نے نہر کے قریب ایک رکشہ ڈرائیور کے سپرد اپنا سامان کیا اور نہر کی جانب چلا گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکو ٹیم 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زوہیب کی لاش کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ زوہیب کی لاش تاحال نہیں مل سکی۔


