سانگھڑ (رپورٹ: اشفاق سلہری)
سانگھڑ کے علاقے گجری میں موبائل فون کی دکان پر فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان حسن نواز خٹک کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کے چچا زریاب خٹک کی فریاد پر دو چک پٹھان کے رہائشی محسن اور جواد کے خلاف تھانہ منگلی میں دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نامزد ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوسکے، جن کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔


