کوئٹہ ( رحمت اللہ بلوچ سے)
سینئر صحافی رحمت اللہ بلوچ نے سینئر صحافی نصیر احمد کاکڑ پر مسلح افراد کے تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق باری کاکڑ نامی شخص (جو خود کو سماجی رہنما کہلاتا ہے) نے ایک گھریلو تنازعے کا تصفیہ کروانے کی پاداش میں اپنے 4 دیگر مسلح ساتھیوں کے ہمراہ صحافی نصیر احمد کاکڑ پر تشدد کیا۔صحافی رحمت اللہ بلوچ کا کہنا تھا کہ صحافی پر تشدد کے اس ناخوشگوار واقعے سے ملک بھر کی صحافتی برادری میں شدید تشویش اور بے چینی پائی جا رہی ہے۔رحمت اللہ بلوچ نے کوئٹہ پولیس سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ خود ساختہ سماجی رہنما باری کاکڑ اور اس کے مسلح ساتھیوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کرتے ہوئے تمام نامزد ملزمان کو بلا تاخیر گرفتار کیا جائے۔

