انگلینڈ نے کارڈف میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں سری لنکا کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کر لی ہے۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔سری لنکا کی ٹیم نے ابتدائی اورز میں جارحانہ آغاز کیا اور پاتھم نسانکا (37 رنز) اور لاہیرو اودارا (21 رنز) نے پاور پلے کا فائدہ اٹھایا۔
تاہم، انگلش سپنرز نے وسطی اورز میں میچ پر پکڑ مضبوط کر لی۔چریتھ اسلنکا (31) کے علاوہ کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر نہ ٹک سکا اور پوری ٹیم مقررہ 20 اورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز ہی بنا سکی۔
انگلینڈ کی جانب سے لیام ڈاوسن نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 32 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں اور ‘پلیئر آف دی میچ’ قرار پائے۔ جیمی اوورٹن اور جوفرا آرچر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے شاندار اور جارحانہ انداز اپنایا۔ٹام بینٹن نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 24 گیندوں پر 52 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جس میں 4 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔
جوس بٹلر نے 30 رنز اور ہیری بروک نے 23 رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیاانگلینڈ نے مطلوبہ ہدف 12.1 اورز میں صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا اور میچ 6 وکٹوں سے اپنے نام کر لیا۔





