Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکا کے امیر ترین شخص ہونے کے ساتھ دنیا کے پہلے کھرب پتی ہونے کا اعزاز

      کیا اب فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کا استعمال مہنگا ہونے والا ہے؟ ’میٹا ون‘ متعارف کرا دی گئی

      عالمی سیکیورٹی گورننس کا قیام ،نئے عالمی ہتھیاروں کی دوڑ پر ضابطے لاگو کیے جائیں: چین کا مطالبہ

      بلیک ہول اورستاروں کی پیدائش بارے تحقیق میں اہم انکشاف

      مدینہ منورہ سے سونے، یورینئیم سمیت کمیاب اور نایاب دھاتوں کے ذخائر دریافت

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پاکستان دنیا کا آلودہ ترین ملک، صاف ترین ملک کون سا ہے؟

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    مانٹریال:سوئس ایئر کوالٹی مانیٹرنگ ادارے آئی کیو ایئر کی 2025 کی عالمی رپورٹ میں پاکستان کو دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ ملک قرار دیا گیا ہے جہاں سالانہ اوسط 2.5 پی ایم کی سطح 67.3 مائیکروگرام فی مکعب میٹر ریکارڈ ہوئی۔
    نجی ٹی وی چینل کے مطابق اس رپورٹ میں بنگلا دیش 66.1 مائیکروگرام کے ساتھ دوسرے، تاجکستان 57.3 کے ساتھ تیسرے، چاڈ 53.6 کے ساتھ چوتھے اور جمہوری جمہوریہ کانگو 50.2 مائیکروگرام کے ساتھ دنیا کے آلودہ ترین ممالک میں پانچویں نمبر پر رہے۔اسی طرح بھارت 48.9 مائیکروگرام کے ساتھ چھٹے نمبر ہے جب کہ کویت، یوگنڈا، مصر اور ازبکستان بالترتیب سات سے دسویں نمبر ہیں۔ پھر عراق، نیپال، متحدہ عرب امارات، بحرین اور روانڈا کی باری آتی ہے۔
    اس فہرست میں چین 20 ویں جب کہ سعودی عرب 21 اور ایران 22 ویں نمبر پر براجمان ہے۔ افغانستان اس فہرست میں شامل نہیں تھا جبکہ سری لنکا 42، ملائیشیا 60 اور جنوبی کوریا 55ویں نمبر پر رہے۔
    پاکستان میں 2025 کے دوران سالانہ اوسط PM2.5 کی سطح 67.3 مائیکروگرام فی مکعب میٹر رہی جو عالمی ادارہ صحت کی تجویز کردہ سالانہ حد 5 مائیکروگرام سے 13 گنا سے بھی زیادہ ہے۔
    رپورٹ کے مطابق پاکستان 2024 میں 73.7 مائیکروگرام کے ساتھ بھی پہلے نمبر پر تھا جبکہ 2025 میں آلودگی کی اوسط سطح کچھ کم ہوکر 67.3 مائیکروگرام ہوئی تاہم ملک بدستور عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر رہا۔
    رپورٹ کے مطابق دنیا کے صرف 13 ممالک اور خطوں نے 2025 میں عالمی ادارہ صحت کی سالانہ PM2.5 گائیڈ لائن یعنی 5 مائیکروگرام فی مکعب میٹر یا اس سے کم کی سطح برقرار رکھی۔
    ان میں آسٹریلیا، آئس لینڈ، ایسٹونیا، پاناما، گریناڈا، انڈورا، برمودا، بارباڈوس، فرانسیسی پولینیشیا، پورٹو ریکو، امریکی ورجن آئی لینڈز، نیو کیلیڈونیا اور ری یونین شامل ہیں۔
    ملکی درجہ بندی کے علاوہ رپورٹ میں شہروں کی صورتحال بھی تشویش ناک سامنے آئی۔ دنیا کے 25 سب سے زیادہ آلودہ شہروں میں تمام شہر بھارت، پاکستان اور چین میں واقع تھے۔
    بھارت کا لونی 112.5 مائیکروگرام PM2.5 کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا، جبکہ چین کے سنکیانگ میں واقع ہوتان 109.6 مائیکروگرام کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھا۔
    ایئر کوالٹی مانیٹرنگ ادارے IQAir کے مطابق 2025 میں مجموعی طور پر 143 ممالک، خطوں اور علاقوں کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا۔
    ان میں سے 130 یعنی تقریباً 91 فیصد ڈبلیو ایچ او کی سالانہ PM2.5 گائیڈ لائن پر پورا نہیں اتر سکے۔ صرف 14 فیصد شہر معیار پر پورا اترے۔
    رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 2025 میں 75 ممالک میں PM2.5 کی سالانہ اوسط میں کمی جبکہ 54 ممالک میں اضافہ ہوا۔
    لاؤس، کمبوڈیا اور انڈونیشیا میں آلودگی میں نمایاں کمی دیکھی گئی جس کی ایک وجہ زیادہ بارش اور ہواؤں سے جڑی لا نینا موسمی صورتحال بھی بتائی گئی ہے۔
    واضح رہے کہ PM2.5 سے مراد ایسے انتہائی باریک ذرات ہیں جن کا قطر 2.5 مائیکرومیٹر یا اس سے کم ہوتا ہے۔ یہ ذرات سانس کے ذریعے پھیپھڑوں کی گہرائی تک پہنچ سکتے ہیں اسی لیے فضائی آلودگی کی پیمائش میں انھیں صحت کے لیے اہم اشاریہ سمجھا جاتا ہے۔

    Related Posts

    ”ماردیا جائے یا چھوڑ دیا جائے“ ایران پر اہم فیصلے کے قریب ہوں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

    ایران کے میناب اسکول پر امریکی حملہ ’جنگی جرم‘ قرار، اقوام متحدہ

    ایران پر عائد پابندیوں کےنگران پینل کی مدت میں توسیع کی امریکی قرارداد چین اور روس نے ویٹو کردی

    مقبول خبریں

    ”ماردیا جائے یا چھوڑ دیا جائے“ ایران پر اہم فیصلے کے قریب ہوں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

    ایران کے میناب اسکول پر امریکی حملہ ’جنگی جرم‘ قرار، اقوام متحدہ

    ایران پر عائد پابندیوں کےنگران پینل کی مدت میں توسیع کی امریکی قرارداد چین اور روس نے ویٹو کردی

    پاکستان دنیا کا آلودہ ترین ملک، صاف ترین ملک کون سا ہے؟

    امریکا سعودی عرب کو 24.3 ارب ڈالرکے ایف 35 لائٹننگ ٹو سٹرائیک فائٹر لڑاکا طیاروں فروخت کرے گا

    بلاگ

    پاکستان اور سعودیہ کو ایک جیسی صورت حال کا سامنا

    جرم کے سامنے دیوار بننے والے افسر کے ساتھ کھڑے ہو جائیے

    ایندھن کی بچت کے ساتھ تعلیم کا تسلسل کیسے برقرار رکھا جائے؟

    بزمِ سعد شاہوالا جنوبی: ادب کی شمع روشن رکھنے والی ایک توانا آواز

    مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں اچانک ایک نیا اور سنسنی خیز موڑ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.