اسلام آباد:پٹرولیم مصنوعات کی آسمان کو چھوتی قیمتوں اور ملکی معیشت پر بڑھتے ہوئے مالی بوجھ کے پیشِ نظر حکومت نے ایک انتہائی اہم اور سخت فیصلہ کرتے ہوئے ملک بھر میں چار روزہ ورکنگ ویک نافذ کرنے کا باضابطہ فیصلہ کر لیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق، حکومت کی جانب سے یہ ہنگامی قدم سرکاری اخراجات میں کمی اور ایندھن کی کھپت کو گھٹانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ نئے اور فوری نافذالعمل فیصلے کے تحت ملک بھر کے تمام سرکاری اور نجی دفاتر، اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز اب ہفتے میں صرف چار دن کھلے رہیں گے جبکہ باقی تین دن تمام تعلیمی و انتظامی ادارے بند رہے کریں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور توانائی کے بحران کے باعث قیمتی ایندھن اور حکومتی وسائل کی بچت ناگزیر ہو چکی تھی۔ اس حوالے سے 14 ستمبر 2026 کو ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے جاری کردہ منٹس میں چار روزہ ورکنگ ویک اپنانے کا یہ فیصلہ باضابطہ طور پر درج کر لیا گیا ہے، جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کی بچت متوقع ہے۔
بجلی و پٹرولیم بحران پر حکومت کا بڑا اقدام: ہفتے میں اب کتنے دن کام ہوگا؟

