Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسکول طلبہ کے لیے جنریٹو اے آئی ، چیٹ بوٹس کے استعمال پر پابندی، اسکرین ٹائم بھی محدود

      لندن دنیا کا پہلا شہر، اوبر کی روبو ٹیکسی سروس شروع

      ” پجیرو کی واپسی “ LEGEND IS BACK

      گوگل میسجز کی خرابی، پرانے پیغامات غلط افراد کو بھیجے جانے کا انکشاف

      196 ملین پاؤنڈ کا مالیاتی خسارہ: جیگوار لینڈ روور (JLR) نے پھربھی اپنی پہلی الیکٹرک لگژری گاڑی مارکیٹ میں اتار دی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    منشاء اللہ بٹ، ارمغان سبحانی، طارق سبحانی کی کیپٹن حافظ رانا ضیاء اللہ شہید کے گھر جا کر ان کے والد سے ملاقات 

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو

     

    صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ، وزیر مملکت برائے منصوبہ بندی چودھری ارمغان سبحانی، چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (پلرا) چودھری طارق سبحانی اور سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) شجاعت علی پاشا نے چند روز قبل بلوچستان کے علاقہ زیارت میں جامِ شہادت نوش کرنے والے کیپٹن حافظ رانا ضیاء اللہ شہید کے گھر جا کر ان کے والد سے ملاقات کی اور دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔
    اس موقع پر رہنماؤں نے شہید کیپٹن حافظ رانا ضیاء اللہ کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے شہید کے اہل خانہ کے حوصلے اور وطن عزیز کی خاطر عظیم قربانی دینے پر خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔


    محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ پاک فوج ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی ضامن ہے اور ہمارے بہادر جوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے وطن عزیز کی حفاظت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ان کا لہو کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔

      وطن عزیز کی حفاظت اور سلامتی کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے ہمارے قومی ہیرو اور ملک و قوم کے محسن ہیں۔ پوری قوم اپنے شہداء اور ان کے اہل خانہ کو قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
    انہوں نے کہا کہ کیپٹن حافظ رانا ضیاء اللہ شہید نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان قربان کرکے بہادری، حب الوطنی اور عزم و حوصلے کی لازوال مثال قائم کی۔ شہداء نے اپنے خون سے وطن کی حفاظت کی تاریخ رقم کی ہے اور قوم ان عظیم سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی آزادی، خودمختاری اور سلامتی کیلئے پاک فوج کے افسران و جوانوں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملکی دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔
    اس موقع پر وزیر مملکت برائے منصوبہ بندی چودھری ارمغان سبحانی، چیئرمین پلرا چودھری طارق سبحانی اور سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) شجاعت علی پاشا نے بھی شہید کیپٹن حافظ رانا ضیاء اللہ کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ ہمارا قیمتی قومی اثاثہ ہیں۔ ان کے دکھ اور غم میں پوری قوم برابر کی شریک ہے۔
     شہداء نے اپنے آج کو قوم کے مستقبل کیلئے قربان کیا، ان کی قربانیاں ملک کی آنے والی نسلوں کیلئے عزم، حوصلے اور حب الوطنی کا پیغام ہیں۔
    آخر میں شہید کیپٹن حافظ رانا ضیاء اللہ کے درجات کی بلندی، مغفرت، وطن عزیز کی سلامتی اور لواحقین کیلئے صبر و استقامت کی دعا کی گئی۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/09/WhatsApp-Video-2026-09-04-at-7.07.29-PM-1.mp4

    Related Posts

    لندن پلان ”جان بچاؤ پلان“، مقصد عوام سے اپنی جان مال اور حکومت بچانا ہے، محمد علی درانی

    دہلی میں مسلمان خاتون صحافیوں پر حملے پر محبوبہ کا طنز، کہا۔۔امریکہ میں مسلمانوں سے متعلق بھاگوت کا دعویٰ کھوکھلا

    عہدے پر رہوں نہ رہوں، نظام کی تبدیلی سے پیچھے نہیں ہٹوں گا،: محسن نقوی

    مقبول خبریں

    منشیات کی اسمگلنگ کا الزام، ٹی وی اینکر سمیت 12 افراد کو سزائے موت

    برات کی ٹریکٹرٹرالی کوحادثہ،خاتون سمیت 5جاں بحق،خواتین وبچوں سمیت 25 زخمی

    تین دری نہر میں ڈوبنے والے تینوں نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئیں

    تیسرے دن نوجوان کی لاش سندھ دریا سے مل گئی

    قیدی خاتون ہسپتال سے نومولود بچے سمیت فرار

    بلاگ

    "میں لجپالاں دے لڑ لگیاں، میرے توں غم پرے رہندے” — ایک دفتر، ایک روایت اور مثبت سوچ کی خوبصورت صبح

    دہشت گردی کے خونی پنجوں میں سسکتا دیربالا کا دلکش علاقہ دوبندو

      ایلیمنٹری سکول ظفر آباد میں سالانہ محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ — علم، ادب، عقیدت اور تربیت کا حسین امتزاج

    ”وزیر اعلی کا کرپشن زیرو ٹالرینس اعلان یا رانا ایاز سلیم کے ماڈل پر عمل ؟“

    پوڈکاسٹ خاموشی سے ہمارے سننے کا انداز بدل رہا ہے

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.