چکوال: مہتاب نصیر اعوان سے
ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقادڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے شہریوں کی شکایات سنیں اور ان کے ازالے کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کیں۔
چکوال میں اینٹی کرپشن کی جانب سے منعقدہ کھلی کچہری میں مختلف علاقوں سے آنے والے شہریوں نے شرکت کی اور سرکاری محکموں سے متعلق اپنی شکایات اور درخواستیں ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے سامنے پیش کیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے شہریوں کے مسائل اور شکایات سنیں اور متعلقہ معاملات کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے بتایا کہ عوامی شکایات کے ازالے کے لیے آئندہ بھی تقریباً ہر پندرہ روز بعد کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری میں موصول ہونے والی درخواستوں اور شکایات کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ متعلقہ درخواستوں پر اڑتالیس گھنٹوں کے اندر کارروائی اور پیش رفت یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو اپنی شکایات براہِ راست حکام تک پہنچانے کا موقع فراہم کرنا اور مسائل کے حل کے لیے بروقت اقدامات کرنا ہے۔

