Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ہیرے بجلی پیدا کرسکتے ہیں، صدی پرانا سائنسی مفروضہ غلط ثابت

      اسپیس ایکس نے ناسا کا 4 ارب ڈالر مالیتی جاسوس سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا

      آرٹیمیس ٹو کے خلابازوں کیلئے امریکا کا سب سے بڑا اعزاز: صدر صدر ٹرمپ کا نئی خلائی اکیڈمی بنانے کا اعلان

      پیوٹن کا نئی ’وولگا K50‘ کا ٹیسٹ ڈرائیو: "ایک انگلی سے بھی چلائی جا سکتی ہے”

      امریکی تیل کمپنیوں کی لاٹری: ٹرمپ اور وینزویلا کے درمیان "تاریخی تیل ڈیل” ، شیورون اور موبل کے وارے نیارے

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    یوگنڈا:برقع پہن کر وزیر صحت اسپتال پہنچ گئیں، عملے نے رشوت مانگ لی، پھر کیا ہوا!

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    پاکستان کے سرکاری ہسپتالوں کی حالتِ زار بھی تازہ ہو گئی، کرپشن اور غفلت کا یہ انوکھا انکشاف عالمی سطح پر زیرِ بحث،

    کمپالا / اسلام آباد:یوگنڈا میں وزارتِ صحت کی سربراہ نے کرپشن اور بدعنوانی کا پردہ فاش کرنے کے لیے جو انوکھا طریقہ اپنایا، اس نے پوری دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا دی ہے۔ یوگنڈا کی وزیرِ صحت "سارہ” نے ایک عام شہری کی طرح برقع پہن کر ایک سرکاری ہسپتال میں شوگر (بلڈ شوگر) کا ٹیسٹ کروانے کے لیے پہنچ گئیں۔
    تاہم ہسپتال کے عملے نے یہ جانے بغیر کہ ان کے سامنے ملک کی وزیرِ صحت کھڑی ہیں، ٹیسٹ کرنے کے عوض ان سے صاف طور پر رشوت کا مطالبہ کر دیا۔

    Meanwhile – In Uganda ,Minister of Health "Sarah" disguised herself in the attire of a veiled woman and went to a government hospital for a blood sugar test, but they asked her to pay a bribe, and when she refused because treatment in government hospitals is free, they- 1/2 – pic.twitter.com/qSgygLgbvp

    — Tim Mutsekwa (@tsumekwa) August 30, 2026


    جب وزیرِ صحت نے یہ کہہ کر پیسے دینے سے انکار کیا کہ قانون کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں علاج مکمل طور پر مفت ہے، تو ہسپتال کے عملے نے نہ صرف ان کا ٹیسٹ کرنے سے انکار کر دیا بلکہ انتہائی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں کسی بھی قسم کی طبی امداد دینے یا تعاون کرنے سے بھی صاف انکار کر دیا۔ اس تذلیل پر وزیرِ صحت نے فوری طور پر اپنا نقاب الٹ دیا اور اپنی اصلی شناخت ظاہر کر دی۔ اپنی وزیر کو اپنے سامنے دیکھ کر ہسپتال کے عملے کے ہوش اڑ گئے، اور وزیر صحت سارہ نے موقع پر ہی پولیس بلا کر رشوت خور عملے کے تمام افراد کو گرفتار کروا دیا۔
    ۔ پاکستان کے چھوٹے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں بھی عام غریب مریضوں کے ساتھ بالکل ایسا ہی ناروا سلوک روا رکھا جاتا ہے۔ برسرِ زمین صورتحال یہ ہے کہ پاکستان بھر کے سرکاری طبی اداروں میں غریب عوام کو مفت ادویات اور ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرنے کے دعوے تو بہت کیے جاتے ہیں، مگر عملی طور پر قطاروں میں کھڑے بے بس مریضوں کو ٹیسٹ کروانے یا ڈاکٹروں تک رسائی حاصل کرنے کے لیے اکثر نام نہاد فیسوں یا عملے کی جانب سے مبینہ رشوت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
    اگر پاکستان کے وزراء اور اعلیٰ حکام بھی اسی طرح چھاپے مار کر عام عوام کے روپ میں ہسپتالوں کا اچانک معائنہ کریں، توشائد یہاں کا نظام بھی درست ہوسکے۔

    Related Posts

    میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن نے عوام سے معلومات طلب کر لیں، شناخت خفیہ رکھی جائے گی

    ایران میں زلزلے کےجھٹکے

    ایران سے جنگ لمبی ہوئی تو نقصان ہوگا، امریکی وزیرجنگ پیٹ ہیگسیتھ کو امریکی جنرلز کی وارننگ

    مقبول خبریں

    میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن نے عوام سے معلومات طلب کر لیں، شناخت خفیہ رکھی جائے گی

    یوگنڈا:برقع پہن کر وزیر صحت اسپتال پہنچ گئیں، عملے نے رشوت مانگ لی، پھر کیا ہوا!

    ایران میں زلزلے کےجھٹکے

    ایران سے جنگ لمبی ہوئی تو نقصان ہوگا، امریکی وزیرجنگ پیٹ ہیگسیتھ کو امریکی جنرلز کی وارننگ

    بچے سے مبینہ بداخلاقی کا الزام، ایک ملزم گرفتار،دوفرار

    بلاگ

    کاظم علی ملک: قانون، انصاف اور دیانت کا روشن استعارہ

    محبت کی زبان بے زبان مخلوق بھی سمجھتی ہے

    درہ اوسوڑی، پہاڑوں کے درمیان واقع ایک جنت نظیر گاؤں ’’باندن‘‘

    ننھے سکاؤٹس کی بڑی کامیابی — ضلع خوشاب کا پنجاب بھر میں روشن نام

    ”بے زبانوں کی فریاد سنی گئی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.