پسرور محمد اشفاق
پسرور، نارووال چوک پسرور میں شٹرنگ کا کام کرتے ہوئے بجلی کی تار سے کرنٹ لگنے کے نتیجے میں 35 سالہ محمد انیس ساکن بُوڑیکے جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال پسرور منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔


