پاکپتن(اکرام حسین شاہ سے)
پاکپتن بچے سے مبینہبداخلاقی کا الزام، تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔ پاکپتن کے محلہ حسن پورہ، گلی دربار پانی پت کی رہائشی سمیرا اقبال کی مدعیت میں تھانہ صدر پاکپتن میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں تین افراد پر ان کے بیٹے کو ورغلا پھسلا کر مبینہ طور پر اپنے ساتھ لے جانے اور بعد ازاںبداخلاقی کا الزام عائد کیا گیا ہے*وی اومدعیہ کے مطابق علی حسنین، فیضان اور ایک نامعلوم لڑکا اس کے بیٹے کو نہانے کے بہانے گھر سے ملک پور والی سائیڈ پر لے کر گئے، جہاں مبینہ طور پر اسے یرغمال بنا کر اس کے ساتھ زبردستی بداخلاقی کی گئی۔ مدعیہ نے الزام عائد کیا کہ تینوں ملزمان نے باری باری اس کے بیٹے کو بداخلاقی کا نشانہ بنایا ایف آئی آر کے مطابق بچے کے شور و واویلا کرنے پر اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے، جنہوں نے مبینہ طور پر ایک ملزم کو قابو کر لیا، جبکہ دیگر دو ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اہل علاقہ کی جانب سے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی گئی، جس پر تھانہ صدر پاکپتن کی پولیس موقع پر پہنچی۔پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ ساتھ اہل علاقہ کے بیانات بھی قلمبند کیے۔ مدعیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد اس کا بیٹا شدید متاثر ہوا ہے سمیرا اقبال نے آر پی او ساہیوال اور ڈی پی او پاکپتن سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ دار ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے اور متاثرہ بچے کو انصاف فراہم کیا جائے۔پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ مقدمے میں عائد الزامات کا حتمی تعین تحقیقات اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ہی ہو سکے گا۔


