Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ہیرے بجلی پیدا کرسکتے ہیں، صدی پرانا سائنسی مفروضہ غلط ثابت

      اسپیس ایکس نے ناسا کا 4 ارب ڈالر مالیتی جاسوس سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا

      آرٹیمیس ٹو کے خلابازوں کیلئے امریکا کا سب سے بڑا اعزاز: صدر صدر ٹرمپ کا نئی خلائی اکیڈمی بنانے کا اعلان

      پیوٹن کا نئی ’وولگا K50‘ کا ٹیسٹ ڈرائیو: "ایک انگلی سے بھی چلائی جا سکتی ہے”

      امریکی تیل کمپنیوں کی لاٹری: ٹرمپ اور وینزویلا کے درمیان "تاریخی تیل ڈیل” ، شیورون اور موبل کے وارے نیارے

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    مکہ دفاعی معاہدے کی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ترکیے پہنچ گئے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    استنبول :پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدے ’معاہدۂ مکہ‘ کے تحت قائم ’اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی‘ کا پہلا باضابطہ اجلاس ترکیہ کے شہر استنبول میں منعقد ہو رہا ہے۔ اس اہم اجلاس میں تینوں ممالک کی عسکری اور سیاسی قیادت شرکت کر رہی ہے تاکہ مشترکہ سلامتی کے فریم ورک کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔ائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ترکیے پہنچ گئے۔
    ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مکہ دفاعی معاہدے کی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
    برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز اور ترک میڈیا کے مطابق اس اجلاس میں بین الاقوامی سکیورٹی، دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے، اور مشترکہ دفاعی پیداوار و تحقیق جیسے تین اہم ایجنڈوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
    اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ آصف کر رہے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے فیلڈ مارشل کے سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔
    ترکیہ کی جانب سے وزیر خارجہ حاقان فیدان، وزیر دفاع یشار گولر اور چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلجوق بائراکتار اولو جبکہ سعودی عرب سے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی اس اسٹریٹجک اجلاس میں شریک ہیں۔ اس کے علاوہ مشترکہ سرگرمیوں کی رہنمائی کے لیے ایک باقاعدہ سیکرٹریٹ اور جامع روڈ میپ بھی وضع کیا جائے گا۔
    ترک وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اس اجلاس کا بنیادی مقصد تینوں برادر ممالک کے درمیان عسکری ہم آہنگی، انسدادِ دہشت گردی کی مشترکہ کوششوں کو موثر بنانے اور دفاعی صنعت میں تعاون کو بڑھانا ہے۔

    Related Posts

    کورائی اور زرداری برادری کے درمیان پیدا ہونے والی رنجش ختم 

      بس میں 16 سالہ لڑکی سے اجتماعی عصمت دری، ڈرائیور اور کنڈکٹر گرفتار

    ایپسٹین فائلز کیس :غزیسلین میکسویل کی تمام قانونی اپیلیں مسترد: کیا صدر ٹرمپ صدارتی معافی دیں گے؟

    مقبول خبریں

      بس میں 16 سالہ لڑکی سے اجتماعی عصمت دری، ڈرائیور اور کنڈکٹر گرفتار

    ایپسٹین فائلز کیس :غزیسلین میکسویل کی تمام قانونی اپیلیں مسترد: کیا صدر ٹرمپ صدارتی معافی دیں گے؟

    مکہ دفاعی معاہدے کی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ترکیے پہنچ گئے

    جرمنی چوتھی بار ہاکی کا عالمی چیمپئن بن گیا: فائنل میں اسپین کو شکست دے کر پاکستان کا ریکارڈ برابر کر دیا

    ہیرے بجلی پیدا کرسکتے ہیں، صدی پرانا سائنسی مفروضہ غلط ثابت

    بلاگ

    کاظم علی ملک: قانون، انصاف اور دیانت کا روشن استعارہ

    محبت کی زبان بے زبان مخلوق بھی سمجھتی ہے

    درہ اوسوڑی، پہاڑوں کے درمیان واقع ایک جنت نظیر گاؤں ’’باندن‘‘

    ننھے سکاؤٹس کی بڑی کامیابی — ضلع خوشاب کا پنجاب بھر میں روشن نام

    ”بے زبانوں کی فریاد سنی گئی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.