مورو (رپورٹ: محمد اسلم مغل)
مورو کی نامور سماجی شخصیات، مورائی ویلفیئر فورم کے جنرل سیکرٹری نظر حسین میمن کی طرف سے 2 سولر پلیٹیں اور ڈاکٹر ممتاز علی میمن کی طرف سے بھی 2 سولر پلیٹیں مورو شہر کی دستگیر کالونی کے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کو دی گئی ہیں، جو اسکول کے ہیڈ ماسٹر وسیم عباس میمن کے حوالے کی گئیں۔
سولر پلیٹیں اسکول کو ملنے سے اساتذہ اور طلبہ کو شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے بڑی فائدہ مند ثابت ہوئی ہیں۔
اسکول کے ہیڈ ماسٹر وسیم عباس میمن نے کہا کہ ہم نظر حسین میمن اور ڈاکٹر ممتاز علی میمن کے بے حد شکر گزار ہیں جنہوں نے گرمی سے بچاؤ کے لیے سولر پلیٹیں فراہم کیں۔
انہوں نے کہا کہ مورائی ویلفیئر فورم کے جنرل سیکرٹری نظر حسین میمن نے اس سے قبل بھی اسکول کے اساتذہ اور طلبہ کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا اہم کردار ادا کیا ہے اور بڑی تعداد میں چیزیں فراہم کی ہیں، جنہیں ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں

