میاں چنوں بینقاب نیوز رپورٹر عاصم کمال
نو منتخب صدر بار ایسوسی ایشن میاں چنوں سردار اورنگزیب نظامی ایڈووکیٹ کی وفد کے ہمراہ سوزوکی شو روم آمد۔ صدر مرکزی انجمن تاجران چوہدری محمود احمد کی جانب سے ان کے اعزاز میں شاندار و پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں سابق صدر بار رانا عبدالرحمٰن ایڈووکیٹ، سابق جنرل سیکرٹری مہر اشرف سیال ایڈووکیٹ سمیت وکلاء و تاجر برادری کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر سردار اورنگزیب نظامی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وکلاء اور تاجر برادری کے درمیان محبت، بھائی چارے اور باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔


