بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)
بلوچستان حکومت نے فتنۃ الہندوستان سے وابستہ انتہائی مطلوب 9 دہشتگرد خواتین کے سر کی قیمت مقرر کر دی۔ صوبائی حکومت نے مطلوب دہشتگرد خواتین سے متعلق معلومات فراہمی پر 10 سے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ مطلوب خواتین کی نشاندہی میں مدد یا اطلاع دینے والوں کی شناخت خفیہ رکھی جائے گی، دہشتگرد خواتین کا تعلق گوادر، جیوانی، تربت اور دشت سے ہے۔ مطلوبہ خواتین میں حنیفاں بی بی ، عائشہ ، رقیہ ، حفصہ ، زہرہ ، امینہ بانی ، زرمین اور عزیزاں شامل ہیں۔

