سیالکوٹ ۔سلیم احمد اعوان شیخو
بارہ ربیع الاول کے جلوس کی دعائیہ تقریب میں ہنگامہ، 18 افراد کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ ڈسکہ میں بارہ ربیع الاول کے جلوس کے اختتام پر منعقدہ دعائیہ تقریب کے دوران ہنگامہ آرائی اور تقریب میں خلل ڈالنے کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق کالعدم تحریک لبیک کے رہنما مولوی فضل حق نے تقریب کے منتظم واجد تبسم سے مائیک چھیننے اور دعائیہ تقریب میں خلل ڈالنے کی کوشش کی جبکہ مذکورہ کالعدم تحریک والوں نے سٹیج پر موجود لوگوں سے ہاتھا پائی بھی کی۔
تھانہ سٹی ڈسکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 8 نامزد اور 10 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

