کولوراڈو:انتہائی مہارت رکھنے والی 160ویں اسپیشل آپریشنز ایوی ایشن رجمنٹ (نائٹ سٹالکرز) کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران تھوروڈن ماؤنٹین کے قریب گر کر تباہ گولڈن گیٹ کینسن اسٹیٹ پارک کے جنگلات میں پیش آنے والے اس حادثے میں سوار تمام چاروں فوجی معجزانہ طور پر محفوظ رہے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
امریکی فوج نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے باضابطہ انکوائری شروع کر دی، ابتدائی رپورٹس کے مطابق گرنے کے بعد ہیلی کاپٹر میں آگ نہیں لگی، امریکی فوج کی ایوی ایشن ہسٹری کے ایک انتہائی حساس یونٹ کو اس وقت بڑا حادثہ پیش آیا جب اس کا جدید ترین ایم ایچ-60 بلیک ہاک (MH-60 Black Hawk) ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران کولوراڈو کے پہاڑی جنگلات میں گر کر تباہ ہو گیا۔ خوش قسمتی سے اس ہولناک حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام چاروں اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے اور وہ خود چل کر باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ منگل کے روز کولوراڈو کے علاقے ڈینور کے مغرب میں واقع تھوروڈن ماؤنٹین (Thorodin Mountain) کے دشوار گزار اور سرسبز جنگلات میں پیش آیا। یہ ہیلی کاپٹر امریکی فوج کی مشہور زمانہ اور اشرافیہ پر مشتمل 160ویں اسپیشل آپریشنز ایوی ایشن رجمنٹ (160th SOAR) سے تعلق رکھتا تھا، جسے ‘نائٹ سٹالکرز’ (Night Stalkers) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور یہ فورٹ کیمپ بیل، کینٹکی میں بیسڈ ہے
”بلیک ہاک ڈاؤن“ کولوراڈو کے جنگل میں امریکی نائٹ سٹالکرز یونٹ کا ہیلی کاپٹر تباہ

