ہالا رپورٹ عامر علی انڑ
ہالا میں کوسا اتحاد کے رہنماؤں اور کوسا برادری کی جانب سے ہالا پولیس کے خلاف تھانے کے مرکزی گیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جہاں مظاہرین نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔احتجاج کی قیادت علی محمد کوسو اور خالد کوسو نے کی۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ایک روز قبل ان کے نوجوان ثناءُ اللہ کوسو کو ہالا پولیس مبینہ طور پر سن شہر سے اٹھا کر لے گئی، جس کے بعد سے نوجوان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ان کا کہنا تھا کہ ثناءُ اللہ کوسو کسی غیرقانونی سرگرمی میں ملوث نہیں ہے۔ ورثاء صبح سے ہالا تھانے میں موجود ہیں، تاہم مبینہ طور پر پولیس نہ تو ان سے ملاقات کر رہی ہے اور نہ ہی نوجوان سے ملنے دیا جا رہا ہے۔کوسا برادری کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ ثناءُ اللہ کوسو کو فوری طور پر منظرِ عام پر لایا جائے اور ورثاء سے ملاقات کرائی جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مسئلہ حل نہ کیا گیا اور نوجوان سے ملاقات نہ کرائی گئی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے قومی شاہراہ بلاک کرنے پر مجبور ہوں گے۔دوسری جانب واقعے سے متعلق پولیس کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آ سکا۔..

