Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      دنیا کے تیز ترین آدمی یوسین بولٹ کا ریکارڈ کس نے توڑا؟

      امریکی بحریہ کا نیا شاہکار: ایف-35 سی کے لیے جدید طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل ’اے آئی ایم-424 میلِس‘ کی نقاب کشائی

      بیجنگ: ڈور ہینڈل کے نقص پر ٹیسلا، شیاؤمی نے 40 لاکھ سے زائد گاڑیاں واپس منگا لیں

      بچوں کی رازداری کے قوانین کی خلاف ورزی، ٹک ٹاک امریکا کو 40 کروڑ ڈالر جرمانہ ادا کرے گی

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور معجزہ: ایلون مسک کی دماغی چپ نابینا افراد کی دنیا روشن کرسکے گی؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

        بچیوں کو بہلا پھسلا کر لے جانے کے مقدمات میں نامزدملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    قصور رپورٹ: محمد وقاص اشرف

    قصور میں کمسن بچیوں کو مبینہ طور پر بہلا پھسلا کر مساجد کے باتھ رومز تک لے جانے کے مقدمات میں نامزد ملزم غلام عباس پتوکی میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی، جس کے بعد اسے سپردِ خاک کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق غلام عباس چار بچوں کا باپ تھا اور قصور کے مختلف علاقوں میں جھولے لے کر جاتا تھا۔ الزام ہے کہ وہ کمسن بچیوں کو جھولوں، ٹافیوں یا دیگر اشیاء کا لالچ دے کر قریبی مقامات پر لے جاتا اور ان کے ساتھ نازیبا حرکات کی کوشش کرتا تھا۔پولیس ریکارڈ کے مطابق 2017ء میں بھی ایک کمسن بچی سے متعلق مقدمے میں غلام عباس گرفتار ہوا تھا، جس میں عدالت نے ٹرائل کے بعد اسے سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔ سزا مکمل کرنے کے بعد رہائی پر اس کے خلاف دوبارہ اسی نوعیت کی شکایات سامنے آئیں۔پولیس کے مطابق تھانہ بی ڈویژن کی حدود میں بھی ایک کمسن بچی کو جھولے دینے کے بہانے قریبی مسجد کے باتھ روم تک لے جانے کا واقعہ رپورٹ ہوا، جس کے بعد سی سی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ تفتیش کے دوران مختلف مقدمات میں حاصل کیے گئے شواہد کے ڈی این اے ٹیسٹ بھی ملزم سے مطابقت رکھتے تھے۔بعد ازاں غلام عباس کو متعلقہ پولیس تھانہ بی ڈویژن کے حوالے کر دیا گیا، جہاں سے وہ پولیس حراست سے فرار ہو گیا۔ سی سی ڈی ٹیم کو ملزم کی پتوکی میں موجودگی کی اطلاع ملی جس پر اس کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں غلام عباس اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بن کر ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ متعلقہ مقدمات کا ریکارڈ اور دیگر شواہد بھی تفتیش کا حصہ ہیں۔

    Related Posts

    مقررہ ٹارگٹ کے حصول پر ایس ڈی اوواپڈا دنیاپور محمد طاہر کو شیلڈ سے نوازا گیا

    میاں مائر میں سرکاری گلی بند، اہلِ محلہ کا فوری کارروائی کا مطالبہ

    اتمان لویہ جرگہ ٹوپی کی مؤثر کاوشیں، تین سال میں 611 تنازعات کے راضی نامے مکمل

    مقبول خبریں

    میاں مائر میں سرکاری گلی بند، اہلِ محلہ کا فوری کارروائی کا مطالبہ

        بچیوں کو بہلا پھسلا کر لے جانے کے مقدمات میں نامزدملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    اتمان لویہ جرگہ ٹوپی کی مؤثر کاوشیں، تین سال میں 611 تنازعات کے راضی نامے مکمل

    نہر سے نومولود بچے کی سر کٹی لاش برآمد ، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

      نئی موٹرسائیکل چوری، پولیس پر مبینہ عدم کارروائی کا الزام

    بلاگ

    صابر حسین کھوکھر — محنت، دیانت اور عزم کی روشن مثال

    مدثر عباس پاشا: سرگودھا کی صحافت کا  باوقار اور معتبر کردار

    دیر بالا پریس کلب رجسٹرڈ — میرے ادھورے خواب کی تکمیل

    منشیات کے خاتمے کا واحد حل: شعور

    ملک الحاج اعجاز حسین برہان — ہردلعزیز سماجی شخصیت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.