نواب شاہ: رپورٹ نفیس آرائیں
قاضی احمد کی سردار کالونی مین روڈ پر نامعلوم چور شہباز اعوان کے باڑے سے 2026 ماڈل کی نئی موٹرسائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے۔ متاثرہ شہری کے مطابق واقعے کے بعد پولیس اسٹیشن سے رجوع کیا، تاہم مبینہ طور پر فوری کارروائی نہیں کی گئی۔شہباز اعوان کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی ان کے ساتھ دو مرتبہ چوری اور ڈکیتی کے واقعات پیش آچکے ہیں، مگر مؤثر کارروائی نہ ہونے کے باعث ملزمان آزاد ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ موٹرسائیکل چوری کا نوٹس لے کر ملزمان کو گرفتار اور موٹرسائیکل برآمد کی جائے۔ شہریوں نے بڑھتی بدامنی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔


