میاں چنوں! بینقاب نیوز رپورٹر عاصم کمال
محلہ شمس پورہ میں محمد عثمان کی گندم کی گولیاں کھانے سے موت واقع ہوگئی۔ متوفی کے والد ظفر اقبال نے الزام عائد کیا ہے کہ سسرالیوں نے زبردستی گندم والی گولیاں کھلا کر محمد عثمان کو قتل کیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں کہ محمد عثمان نے خودکشی کی یا اسے قتل کیا گیا۔ پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے، جبکہ حتمی حقائق تحقیقات اور رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔

