Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      3 ارب سال پرانی چٹانیں اور طلوعِ آفتاب: مریخ سے ناسا کی نئی دلکش تصویر سامنے آ گئی

      ٹک ٹاک کو مات دینے کی تیاری: فیس بک کا روایتی انداز ہمیشہ کے لیے تبدیل، اب ایپ کھولتے ہی کیا نیا نظر آئے گا؟

      پرانے اسمارٹ فونز کے صارفین ہوشیار! جلد واٹس ایپ کا استعمال بند ہونے کا امکان

      مریخ ؛ نئی تحقیق میں سائنس دانوں کا اہم انکشاف

      امریکا نے’سوپر انٹیلی جنس فورس’ تشکیل دیدی، NSA کے ڈائریکٹر جنرل جے کلیٹن سربراہ مقرر

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    مہنگائی کا نیا طوفان: ، 20 کلوآٹے کا تھیلا 3100 روپے سے تجاوز کر گیا،سبزیاں پھل بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    اسلام آباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3,133 روپے میں خضدار، بہاولپور، حیدرآباد کوئٹہ اور پشاور میں بھی مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

    اسلام آباد:ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آئی ہے۔ ادارہ شماریات نے آٹے کی قیمتوں سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں ایک ہی ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے تک کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
    ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق، اس وقت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ملک کا وہ شہر بن چکا ہے جہاں آٹا سب سے زیادہ مہقے داموں فروخت ہو رہا ہے۔ اسلام آباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلا اب 3,133 روپے 33 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ اسی طرح جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی صورتحال مختلف نہیں ہے جہاں یہی تھیلا 3,093 روپے 33 پیسے تک میں فروخت ہو رہا ہے۔
    مختلف شہروں میں آٹے کی موجودہ قیمتیں اور اضافے کا رجحان
    رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں آٹے کی قیمتوں میں ردوبدل دیکھا گیا ہے:

    پشاور: یہاں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 3,100 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

    کراچی: مالیاتی حب کہے جانے والے شہرِ قائد میں بھی 20 کلو آٹے کی قیمت 3,000 روپے تک جا پہنچی ہے۔

    بنوں: خیبرپختونخوا کے اس شہر میں آٹے کا تھیلا 2,900 روپے میں دستیاب ہے۔

    کوئٹہ: کوئٹہ میں ایک ہفتے کے اندر 20 روپے اضافے کے بعد 20 کلو آٹا 2,700 روپے کا ہو گیا ہے۔

    حیدرآباد اور سکھر: حیدرآباد میں قیمت بڑھ کر 2,880 روپے جبکہ سکھر میں 2,580 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

    لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا نسبتاً کم یعنی 2,300 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا، ملتان اور بہاولپور میں اس کی قیمت 2,800 روپے تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

    ادارہ شماریات کی جانب سے بتائی گئی تفصیلات کے مطابق خضدار میں ایک ہفتے کے دوران آٹے کے تھیلے کی قیمت میں سب سے زیادہ 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح بہاولپور میں 60 روپے، حیدرآباد میں 40 روپے اور لاڑکانہ و کوئٹہ میں 20 روپے تک فی تھیلا مہنگائی دیکھی گئی ہے۔ ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اس تضاد اور مسلسل اضافے کے باعث عام شہریوں کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
    اسی طرح سبزیاں اور پھل بھی عام آدمی کی پہنچ سے دورہوگئے ہیں ،کانداروں کا کہنا ہے کہ 2 ہفتوں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں 100 سے 150 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے جبکہ پھلوں کی پیٹیوں کی قیمتوں میں ایک ہزار سے 2ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔
    دکانداروں کا بتانا تھا کہ کدو 150 سے بڑھ کر 200 روپے، گوبھی 150 سے بڑھ کر 220 روپے کلو، بند گوبھی 150 سے بڑھ کر 250 روپے فی کلو اور میتھی 300 سے بڑھ کر 400 روپے کلو ہوگئی ہے۔اسی طرح شملہ مرچ 300 سے بڑھ کر 350، پیاز 120 سے بڑھ کر 200 روپے کلو اور ٹماٹر کی قیمت 200 سے بڑھ کر 250 روپے کلو تک ہو گئی ہے۔
    دکانداروں نے پھلوں قیمت کے حوالے سے بتایا کہ آڑو کا 6 کلو کا کارٹن 950 روپے، سیب کی پیٹی 2 ہزار سے بڑھ کر 3 ہزار روپے، آم کی پیٹی 3 ہزار سے بڑھ کر 5 ہزار، انگور کی پیٹی 4500 سے بڑھ کر 5 ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔
    دکانداروں نے مزید بتایا کہ سبزیاں اور پھل منڈی سے ہی مہنگے مل رہے ہیں۔

    Related Posts

    (پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی کی مبینہ گرفتاری کا سلسلہ جاری

    تحصیل پسرور میں شدید زالہ باری

    پاکستان کے زر مبادلہ کے  ذخائر میں اضافہ

    مقبول خبریں

    (پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی کی مبینہ گرفتاری کا سلسلہ جاری

    تحصیل پسرور میں شدید زالہ باری

    پاکستان کے زر مبادلہ کے  ذخائر میں اضافہ

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    سکندر حیات شیرپاؤ کی زیر صدارت کیو ڈبلیو پی کا اجلاس؛ خیبر پختونخوا میں بدامنی اور حکومتی غفلت پر تشویش کا اظہار

    بلاگ

    اکیس سال بعد بھی ایک ہی سوال، آخر ہم کب سنبھلیں گے؟

    بہتر تعلیم کے لیے اسکول، استاد اور والدین کا ساتھ

    سوچیئے۔ ضرور سوچئیے گا

    آئی جی جیل خانہ جات کو دی گئی رشوت کی رقم کہاں سے آئی؟ بڑے راز کھل گئے افسران پریشان،ایک اہم ملاقات میں عملدرامد کرانے والا سیل خاموش،ملتان سی پی او کا تبادلہ خطرے میں، اختر فاروق انتظار میں

    مذاکرات ختم۔۔۔اب کیا ہو گا۔؟ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.