Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      دنیا کے تیز ترین آدمی یوسین بولٹ کا ریکارڈ کس نے توڑا؟

      امریکی بحریہ کا نیا شاہکار: ایف-35 سی کے لیے جدید طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل ’اے آئی ایم-424 میلِس‘ کی نقاب کشائی

      بیجنگ: ڈور ہینڈل کے نقص پر ٹیسلا، شیاؤمی نے 40 لاکھ سے زائد گاڑیاں واپس منگا لیں

      بچوں کی رازداری کے قوانین کی خلاف ورزی، ٹک ٹاک امریکا کو 40 کروڑ ڈالر جرمانہ ادا کرے گی

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور معجزہ: ایلون مسک کی دماغی چپ نابینا افراد کی دنیا روشن کرسکے گی؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    شریعت میں فوج کو سیاست کا حق نہیں، پارلیمنٹ کے اختیارات کی منتقلی نا قابل قبول ہے، مولانا فضل الرحمان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    دفاعی قوت ضروری مگر سیاست میں مداخلت ناقابلِ قبول، پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب

    پشاور:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قرآن مجید کی تعلیمات اور الہیٰ احکامات پر عمل پیرا ہو کر ہی معاشرے کی حقیقی اصلاح کی جا سکتی ہے، کیونکہ اسلام کا بنیادی مقصد انسانی معاشرے میں عدل و انصاف کا قیام ہے۔ پشاور میں ایک بڑے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ملک کے آئین میں یہ واضح ہونے کے باوجود کہ کوئی قانون قرآن و سنت کے منافی نہیں بنایا جائے گا، اس شق پر دی گئی روح کے مطابق عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔
    ملکی سلامتی اور دفاع کے امور پر بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دشمن کے مقابلے کے لیے ایک مضبوط دفاعی قوت کا حصول ناگزیر ہے اور وہ کبھی بھی طاقت کی اہمیت سے انکار نہیں کرتے۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ جس طرح کوئی عام سیاسی کارکن عسکری اداروں کی حدود میں مداخلت نہیں کر سکتا، بالکل اسی طرح شریعت اور آئین کے تقاضوں کے مطابق فوج کو بھی سیاست میں مداخلت کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہونا چاہیے۔
    ملکی سیاسی صورتحال اور حالیہ قانون سازی کا ذکر کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ پارلیمنٹ میں کی جانے والی قانون سازی کی جو شکل اب سامنے آ رہی ہے وہ صریحاً آئین سے متصادم دکھائی دیتی ہے۔ انہوں نے تنقید کی کہ وزیراعظم کے تمام تر اختیارات کو ایک ہی شخص میں مرکوز کر دیا گیا ہے، اور اگر کوئی قانون آئین سے ٹکراتا ہے تو وہ غیر مؤثر ہوتا ہے مگر اس حوالے سے آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔
    مولانا نے مزید کہا کہ اگر اداروں کے اندر اندرونی انتظامی تبدیلیاں کی جائیں تو اس سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے، لیکن پارلیمنٹ کے مقتدر اختیارات کسی ایک فرد واحد کو منتقل کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ کمانڈ اور کنٹرول کا اصل اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہونا چاہیے، اور وہ یہ اختلاف کسی ذاتی رنجش کی بجائے خالصتاً اصولی بنیادوں پر کر رہے ہیں۔
    حکومتی پالیسیوں کے خلاف سیاسی محاذ آرکی پر روشنی ڈالتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے انکشاف کیا کہ وہ اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر سے بھی ملاقات کر چکے ہیں اور تمام اپوزیشن جماعتوں کو پارلیمنٹ کے اندر ایک مشترکہ اور مضبوط مؤقف اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی خرابیوں اور پارلیمانی حقوق کے تحفظ کے لیے اپوزیشن کی آپس میں باقاعدہ میٹنگز جاری ہیں تاکہ ملک کو درست سمت دی جا سکے۔

    Related Posts

    الیکٹروبس سروس کامیابی کے ریکارڈ قائم کر رہی ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز سےلودھراں کے اراکینِ اسمبلی کی ملاقات

    خودکشی یا قتل؟ سسرالیوں پر نوجوان کے قتل کا الزام

    تمام سرکاری محکموں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانا ہوگی، محمد منشاء اللہ بٹ

    مقبول خبریں

    الیکٹروبس سروس کامیابی کے ریکارڈ قائم کر رہی ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز سےلودھراں کے اراکینِ اسمبلی کی ملاقات

    شریعت میں فوج کو سیاست کا حق نہیں، پارلیمنٹ کے اختیارات کی منتقلی نا قابل قبول ہے، مولانا فضل الرحمان

    خودکشی یا قتل؟ سسرالیوں پر نوجوان کے قتل کا الزام

    مہنگائی کا نیا طوفان: ، 20 کلوآٹے کا تھیلا 3100 روپے سے تجاوز کر گیا،سبزیاں پھل بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور

    وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے اہم ملاقات

    بلاگ

    صابر حسین کھوکھر — محنت، دیانت اور عزم کی روشن مثال

    مدثر عباس پاشا: سرگودھا کی صحافت کا  باوقار اور معتبر کردار

    دیر بالا پریس کلب رجسٹرڈ — میرے ادھورے خواب کی تکمیل

    منشیات کے خاتمے کا واحد حل: شعور

    ملک الحاج اعجاز حسین برہان — ہردلعزیز سماجی شخصیت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.