Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      دنیا کے تیز ترین آدمی یوسین بولٹ کا ریکارڈ کس نے توڑا؟

      امریکی بحریہ کا نیا شاہکار: ایف-35 سی کے لیے جدید طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل ’اے آئی ایم-424 میلِس‘ کی نقاب کشائی

      بیجنگ: ڈور ہینڈل کے نقص پر ٹیسلا، شیاؤمی نے 40 لاکھ سے زائد گاڑیاں واپس منگا لیں

      بچوں کی رازداری کے قوانین کی خلاف ورزی، ٹک ٹاک امریکا کو 40 کروڑ ڈالر جرمانہ ادا کرے گی

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور معجزہ: ایلون مسک کی دماغی چپ نابینا افراد کی دنیا روشن کرسکے گی؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    الیکٹروبس سروس کامیابی کے ریکارڈ قائم کر رہی ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز سےلودھراں کے اراکینِ اسمبلی کی ملاقات

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    شاہدہ اسلام اسپتال، دنیاپور اور کہروڑ پکا روٹس پر چلنے والی ای بسوں کو عوامی سطح پر بے پناہ مقبولیت حاصل، اراکینِ اسمبلی کا اظہارِ تشکر

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے لودھراں سے تعلق رکھنے والے اراکینِ صوبائی اسمبلی محمد زبیر خان اور شازیہ حیات نے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال، حلقے کے جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/08/mns-lodharan.mp4

    اراکینِ اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو اپنے حلقے کے عوامی مسائل سے آگاہ کیا، جس پر مریم نواز شریف نے انہیں ہدایت کی کہ وہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں اور ترقیاتی کاموں کی خود نگرانی کریں۔ اراکین نے ملتان وہاڑی روڈ کی تکمیل پر وزیراعلیٰ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
    ملاقات کے دوران اراکینِ اسمبلی نے لودھراں میں الیکٹروبس سروس کے کامیاب آغاز پر عوامی جذبات سے آگاہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ شاہدہ اسلام اسپتال، دنیاپور، کچہری چوک، میلاد چوک اور کہروڑ پکا کے روٹس پر چلنے والی الیکٹروبسیں اپنی افادیت اور بہترین سفری سہولیات کی وجہ سے عوامی مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہیں۔
    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پنجاب حکومت کی صحت سے جڑی فلاحی اسکیمیں اور ہیلتھ اینیشیٹوز عوام کے دلوں میں گھر کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری اسپتالوں اور تعلیمی اداروں کی اعلیٰ سہولیات سے نہ صرف مقامی بلکہ دوسرے صوبوں سے آنے والے عوام بھی بھرپور استفادہ کر رہے ہیں۔ لاہور میں جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور دیگر اضلاع میں کیتھ لیبز کا مکمل طور پر فعال ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ صحت کا شعبہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
    ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ "پنجاب ای بز” اور "مریم کی دستک” پورٹلز کی بدولت صوبہ ڈیجیٹل سروسز میں قیادت کا کردار ادا کر رہا ہے، اور اب پنجاب حقیقی معنوں میں جدید ٹیکنالوجی اور ترقی کے دور میں داخل ہو چکا ہے۔

    Related Posts

    ربیع الاول کے بابرکت مہینے میں پاکستان فیملی بچت سیل میلہ   کا افتتاح

    بیڈمنٹن ورلڈ چیمپئن شپ: الیگز لینیئر سنگلز ٹائٹل جیتنے والے پہلے فرانسیسی کھلاڑی بن گئے

    شریعت میں فوج کو سیاست کا حق نہیں، پارلیمنٹ کے اختیارات کی منتقلی نا قابل قبول ہے، مولانا فضل الرحمان

    مقبول خبریں

    بیڈمنٹن ورلڈ چیمپئن شپ: الیگز لینیئر سنگلز ٹائٹل جیتنے والے پہلے فرانسیسی کھلاڑی بن گئے

    الیکٹروبس سروس کامیابی کے ریکارڈ قائم کر رہی ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز سےلودھراں کے اراکینِ اسمبلی کی ملاقات

    شریعت میں فوج کو سیاست کا حق نہیں، پارلیمنٹ کے اختیارات کی منتقلی نا قابل قبول ہے، مولانا فضل الرحمان

    خودکشی یا قتل؟ سسرالیوں پر نوجوان کے قتل کا الزام

    مہنگائی کا نیا طوفان: ، 20 کلوآٹے کا تھیلا 3100 روپے سے تجاوز کر گیا،سبزیاں پھل بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور

    بلاگ

    صابر حسین کھوکھر — محنت، دیانت اور عزم کی روشن مثال

    مدثر عباس پاشا: سرگودھا کی صحافت کا  باوقار اور معتبر کردار

    دیر بالا پریس کلب رجسٹرڈ — میرے ادھورے خواب کی تکمیل

    منشیات کے خاتمے کا واحد حل: شعور

    ملک الحاج اعجاز حسین برہان — ہردلعزیز سماجی شخصیت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.